خصوصی خبر
رجحان ساز

پاکستان کے الیکشن کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان

ترجمان محکمہ خارجہ


امریکی محکمہ خارجہ دفتر ترجمان

برائے فوری اجراء

ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پاکستان کے ایکشن کے حوالے سے بیان

فروری ۹ , ۲۰۲۴ء

پاکستان میں انتخابات

پاکستان میں آٹھ فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے  ووٹ ڈال کر اپنا حق  رائے دہی استعمال کیا، جس میں ریکارڈ تعداد میں رجسٹرڈ پاکستانی خواتین، مذہبی اور لسانی اقلیتی گروہوں کے ارکان اور نوجوان شامل  ہیں ۔

ہم پاکستان  کے جمہوری  اور انتخابی اداروں کے تحفظ اور بالادستی کی خاطر کام  کرنے  پر ملک  کے انتخابی عملے، سول سوسائٹی، صحافیوں اور  مبصرین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اب ہم بروقت، مکمل نتائج کے منتظر ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ہم  انتخابات  کا مشاہدہ کرنے والے  قابل اعتماد   بین الاقوامی اور مقامی  مبصرین کے جائزےسے  متفق ہیں کہ ان انتخابات میں اظہار رائے ،  تنظیمی معاملات  اور پُرامن اجتماع کی آزادی  پر غیر ضروری پابندیاں  عائد تھیں۔ ہم انتخابات کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات،   ذرائع ابلاغ کے کارکنوں سمیت اظہار رائے پر پابندیوں،  انٹرنیٹ اور  دیگر مواصلاتی سہولیات تک رسائی میں رکاوٹوں کی مذمت  کرتے  ہیں اور انتخابی عمل میں  مداخلت کے حوالے سے  الزامات  پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ مداخلت یا دھوکہ دہی کے دعووں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

امریکہ مشترکہ مفادات   کے فروغ کیلئےسیاسی جماعت سے قطع نظرحکومت  پاکستان کے ساتھ مل کر   کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستانی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے شراکت داری کو  مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ ہم جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے ، یو -ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کےتحت اشتراک کار، دوطرفہ عوامی  روابط کو وسعت دینے اور اظہار آزادی سمیت انسانی حقوق کےفروغ  کیلئے پاکستان کی  معاونت  جاری رکھیں گے۔ ہم پاکستان کے شہریوں کی ترقی،   امن اورجمہوریت  کے حوالے سے  سیکورٹی  تعاون  کو مضبوط بنانے اور  تحفظ اور سلامتی کا ایسا ماحول  تشکیل دینے کیلئے پُر عزم ہیں  ،جس کے وہ مستحق ہیں۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button