خواتین

250 طلبا و طالبات نے مصنوعی ذہانت کی تربیت حاصل کر لی

انفارمیشن ٹیکنالوجی

گلگت (کرن قاسم


) محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے 250 سے زائد طلبہ نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بلاک چین کی چھ ماہ کا کورس مکمل کرلیا اس حوالے کورس مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی تقریب ہیومین ریسورس سینٹر جوٹیال میں منعقد ہوئی جس میں مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان سیکٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اعظم خان اور دیگر سرکاری عہدے دران نے شرکت کی اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ چھ ماہ کے اندر جی بی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک بہترین کورس اپنی نوعیت کا ہے اس کا انعقاد کیا جس سے ہمارے طلبہ مستفید ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کے لئے ہماری نئی نسل کو اسی کے مطابق تیار کرنے کی ضرورت ہے ہمارے ذہین نوجوان با ہمت اور محنتی ہیں، ان نوجوانوں نے فری لائنسر، اسٹارٹ اپس سمیت دیگر کاروبار کے ذریعے ترقی کی ہے۔آئی ٹی انقلاب کے نتیجے میں پوری دنیا میں لوگوں کا طرز زندگی بدل گیا ہے آنے والا دور ہی جدید ٹیکنالوجی کا ہے اور پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ ہورہی ہے
مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ اس کورس میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی ہے ہمارا محکمہ اپنے کم وسائل اورقلیل بجٹ کے اندر رہ کر بہترین کام کرہا ہے جس کے لئے ادارے کے آفیسران اور سٹاف مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ آئی ٹی نے حال ہی میں محکمہ خوراک کے لئے ایک ڈیجیٹل ایپ لانچ کیا ہے جس کے لئے پرائیویٹ کنسلٹنس نے ستر لاکھ روپے مانگا تھا مگر الحمداللہ محکمہ آئی ٹی نے یہ ایپ مفت میں ہی تیار کرکے محکمہ خوراک کے حوالے کیا ہے جو نظام ڈیجٹلائز کرنے کے لئے تیار کی گئ ہے
اس موقع پر سیکٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اعظم خان کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں چاہیے وہ سوفٹ لون ہو یا آرٹفیشل انٹلیجنس یا بلاک چین جیسے اہم اقدامات روز اول سے اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس اس طرح کے اہم کورسز سے مستفید ہوں
اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی جنید عباس قذلباش نے بتا یا کہ یہ فیز ون تھا جس میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور بہت ہی جلد فیز ٹو کا آغاز ہوگا جس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے تقریب کے آخر میں کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button