اہم ترین

گلگت شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پانی میں اضافے کے باوجود گلگت شہر اور مضافات میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری برقیات اور دیگر اعلیٰ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گلگت شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ 19 جولائی تک نومل بٹوٹ 3.2میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا کام مکمل کریں اور بجلی کو سسٹم میں شامل کریں۔ کریش پلانٹس او رکمرشل یونٹس کیلئے دن کے اوقات میں بجلی کی فراہمی نہ کی جائے۔ محرم کے ایام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ برقیات کی جانب سے گلگت شہر اور مضافات میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نلتر 16میگاواٹ کے کام کو اکتوبر تک مکمل کیا جائے جس کے بعد 16 میگاواٹ بجلی بھی سسٹم میں شامل ہوگی۔ محکمہ برقیات شہر میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ کے دورانئے کو کم سے کم رکھیں۔ اس موقع پر محکمہ برقیات کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ میں کہا گیا کہ گلگت شہر میں غیر متوقع طور پر بجلی طلب بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہاہے۔ وزیر اعلیٰ کے ہدایات کی روشنی میں خصوصی اقدامات کے ذریعے گلگت شہر کیلئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے گا اور محرم کے دوران مجالس اور جلوسوں کیلئے بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔یی

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button