اہم ترین

گلگت شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ

لوڈشیڈنگ کے زمہ دار کون؟

گلگت بلتستان میں گرمیوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور اس کی وجوہات

گلگت بلتستان کی جغرافیائی اور سیاحتی اہمیت پر اگر نظر دوڑائیں تو یہاں تمام پر امور کی انجام دہی کیلیے بجلی کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور گرمیوں میں سیزن سیاحت کا ہوتا جس میں بھی کبھی سیلاب کی وجہ سے سیاحت متاثر ہوتی اور کبھی بجلی اور انفراسٹکچر کی کمی رہتی ہے۔جہاں ہوٹل مالکان کو سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں وہاں گھریلو صارفین بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آگئیے ہیں ۔

بجلی کی فراہمی اور موجودہ انفراسٹرکچر نے عوام کو زہنی مریض بنایا ہے۔
گلگت بلتستان کا بجلی کا نظام ہائیڈرو پاور پر انحصار ہے مگر کبھی بارش کبھی سیلاب اور کبھی پاور ہاوس کی خرابی اور ندی نالوں پر بننے کی وجہ سے سیلاب کی نذر ہوتے ہیں۔

بجلی کی پیداوار کے ذرائع اور ان کی محدودیت بھی ایک وجہ ہے پانی وافر مقدار میں ہونے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں 77 سالوں میں کام نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی پراجیکٹ مکمل ہوا اور التوا کا شکار پراجیکٹ کی وجہ سے عوام اج اندھیرے میں ہیں۔
انفراسٹرکچر کی پرانی حالت اور اس کی اپ گریڈنگ کی ضرورت ہے جو کہ نہ ہونے کی وجہ سے مشینری بھی اکثر خراب ہوجاتی ہے۔

موسم گرما میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا اور بجلی نہ ہونے کی وجہ دریاوں میں پانی کے بہاو میں کمی ہے ۔مگر اسکے متبادل کوئی اور نظام نہیں۔

گرم موسم میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب نہ ہی لانگ ٹرم پراجیکٹ بلکہ شارٹ ٹرم بجلی کی شاٹ فال کو کم کرنے کیلیے انتظامات نہیں ۔

گھریلو اور تجارتی استعمال میں اضافہ بھی لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ ہے ابادی کے بڑھنے کے ساتھ بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے مگر پیداوار میں کمی ہے۔
سیاحت کے سیزن میں اضافی بجلی کی ضرورت تو ہے مگر اس حوالے سے بھی حکومت اور برقیات کا محکمہ بے بس دیکھائی دے رہا۔

بدانتظامی اور وسائل کا ضیاع ہورہا ،بجلی کے نظام میں کرپشن اور اس کے اثرات سے عوام اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی کارکردگی پر اثرات
پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی
متبادل توانائی کے ذرائع کا فقدان بھی ایک اہم وجہ ہے۔
سیاحتی صنعت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اثرات
سیاحوں کے تجربات اور علاقہ کی ساکھ پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں۔

بجلی کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈنگ اور جدیدیت
پانی کے وسائل کا بہتر انتظام اور نئے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تکمیل نہیں ہورہی ۔جن کی تکمیل کی جائے تو لوڈشیڈنگ میں کمی مکن ہوسکتی ہے۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button