گلگت ( کرن قاسم ) گلگت بلتستان کی تاریخ میں نوجوانوں کے لئے حکومتی سطح جو کام ہوا تو ہمارے دور حکومت میں ہوا ہے اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ پہلی بار ہم نے یوتھ پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور مالی سال 2024 – 2025 کے بجٹ میں 80 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے کیونکہ مستقبل میں پاکستان کو ہماری یوتھ نے ہی سنبھالنا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اتوار کے روز گلگت میں منعقدہ پاکستان رضاکار فورس کے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی یوتھ کے حوالے سے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد دیکھتا ہوں تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اور یوتھ کی محنت و کامیابی کا اندازہ بھی ان ہی پروگراموں کے انعقاد سے ہی ظاہر ہوتا ہے اسی طرح کے نوعیت کے پروگراموں سے نئی نسل کو ان کی مستقبل بہتر انداز میں سنوارنے کی تربیت حاصل ہوگی انھوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن رکھنے ان ہی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے انھوں نے کہا کہ ہماری واحد صوبائی کابینہ ہے جنھوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ یوتھ پالیسی کی منظوری دی ہے اور اس کے لئے ایک خطیر رقم موجودہ بجٹ میں مختص کیا گیا ہے جو محکمہ تعلیم کے پلیٹ فارم سے مزکورہ 80 کروڑ کی خطیر رقم یوتھ میں ایسے طلبہ و طالبات جو ملک کے دیگر تعلیمی اداروں بلخصوص کالجز و یونیورسٹیز میں پڑھتے ہیں کے لئے سکالرشپ و یوتھ کے دیگر تعلیم و تربیت پر خرچ کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان پُرامن اور خوبصورت رویات سے بھرا ایک حسین خطہ ہے جس کے لئے ہم آپ سب نے مل کر اس کا خیال رکھنا ہے بعض نوجوان سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان کے روایات کے برعکس سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں جس سے یہاں کے روایات و امن کا فضا متاثر ہونے لگتا ہے انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے روایات و دیگر چیزیں ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے یوتھ کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے اندر ان سرگرمیوں سے دور رہتے ہوئے موجودہ امن و امان اور روایات کو ہمیشہ برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ علاقائی روایات اور امن کا ماحول خطے میں محفوظ رہ سکے اور خطے میں یوتھ کی ان کاوشوں سے مزید ترقی ممکن ہو سکے وزیر اعلیٰ نے اپنی خطاب کے آخر میں کہا کہ گلگت بلتستان کی یوتھ خطے کی ترقی کے لئے اپنا کردار دکھاتے رہیں ہماری حکومت حال کی طرح مستقبل میں بھی ہر قدم آپ کے ساتھ تعاون میں رہے گی انھوں نے آخر میں پروگرام کے انعقاد کرنے والی کنونشن انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔