گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات
رجحان ساز

گلگت بلتستان کا خوبصورت ترین علاقہ کون سا ہے؟

نلتر کی خوبصورتی

  1. تحریر شیرین کریم

گلگت بلتستان کا خوبصورت علاقہ نلتر
کیا آپ کو پتہ ہے کہ گلگت بلتستان کا سب سے خوبصورت علاقہ کون سا ہے ؟ یوں تو پورا گلگت بلتستان اپنی خوبصورتی کی وجہ سے اپنی مثال آپ جانا اور پہچانا جاتا ہے مگر گلگت شہر سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر خوبصورت علاقہ نلتر واقع ہے،نلتر کی خوبصورتی آنکھوں میں سما جاتی ہے ہر موسم میں یہ علاقہ خوبصورت نظر اتا ہے گرمیوں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہر وقت نلتر کا رخ کرتے ہیں مگر کچھ عرصے سے نلتر ایکسپریس وے پر کام ہورہا تھا جس کی وجہ سے روڈ پر کام ہونے کے باعث سیاح سفر نہیں کرتے تھے مگر اب نلتر روڈ بنے کی وجہ سے چار سے پانچ گھنٹے کا روڈ اب صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ہی ہوتا ہے جو ہر کسی کیلیے اسان ہو گیا ہے ہر قسم کی گاڑیاں جاسکتی ہیں۔
خاص کر موسم سرما میں برف باری کے بعد نلتر کی خوبصورتی مزید نکھر گئی ہے اور لوکل نیشنل اور انٹرنیشنل سیاح نلتر کا رخ کرتے ہیں ۔سب سے اہم بات یہاں نلتر میں ہر سال سکی کے ایونٹس ہوتے ہیں اور سردیوں میں ونٹر سپورٹس ہوتے اور سکی کے مختلف ایونٹس منعقد ہوتے ہیں۔ سکی سلوپ پر نیشنل انٹرنیشل ایونٹس بھی ہوتے ہیں سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں اکر نلتر کی خوبصورتی دیکھ کر سیاح لطف اندوز بھی ہوتے اور دوسرے سیاحوں کو
بھی دعوت دیتے ہیں ۔

سالانہ نومبر دسمبر اور جنوری میں برف باری ہوتی تھی اور یہاں ٹورسٹ بھی اتے اور ایونٹس بھی ہوتے تھے مگر اس سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث فروری میں برف باری ہوئی اور ونٹر سپورٹس اور سکی کے ایونٹس بھی فروری میں ہوئے اور اب بھی نلتر میں برف موجود ہے اور روزانہ سیاح نلتر کی خوبصورتی کو دیکھنے جاتے ہیں ۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔
Back to top button