گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات
کاشف ضیاء بلا مقابلہ صدر منتخب
گلگت (بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخابات میں کاشف ضیاء نے 14 میں سے 14 ووٹ لے کر 4 سال کے لیے گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں واضح رہے کہ نو منتخب پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر کاشف ضیاء فخر گلگت بلتستان معروف ادیب و شاعر آمین ضیاء کے صاحب زادے اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی رہنما و ڈپٹی اسپیکر اسمبلی گلگت بلتستان کا بھائی ہیں جمعہ کے روز آل گلگت بلتستان سطح پولو ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے ووٹرز ممبران کی تعداد کل تعداد 14 تھی اس دوران کاشف ضیاء نے تمام 14 ووٹ اپنے نام کر کے الیکشن کا میدان جیت لیا اور 4 سال کے لئے گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے انھوں نے اپنی جیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے دنیا کی سخت ترین اور فری سٹائل پولو جو خطہ گلگت بلتستان کی قومی کھیل ہے میں مزید بہتری لائی جائے گی اور گلگت بلتستان میں پولو کے شعبے میں ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا جس سے دنیا بھر کے سیاح اس فری سٹائل پولو دیکھنے کے لئے خصوصی طور گلگت بلتستان کا رُخ کرنے مجبور ہو جائیں گے ۔