کالمز

گلگت بلتستان میں گزشتہ 31 دنوں ہم نے کیا کھویا کیا پایا

تحریر کرن قاسم

🗓️ ماہنامہ دسمبر 2024🗒️
جلد نمبر -02 شمارہ نمبر 12

گلگت بلتستان میں گزشتہ 31 دنوں ہم نے کیا کھویا کیا پایا۔

✒️ رپورٹ:- کرن قاسم (جرنلسٹ)

1 دسمبر کو غذر کے مقام پنگل پہاڑ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی شناخت کے لئے گاہکوچ ہسپتال منتقل کردیا گیا
2 دسمبر کو گلگت ڈویژن میں سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کیس تحصیل دار سمیت 3 ملازمین کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت انسداد کرپشن گلگت نے منسوخ کردی
2 دسمبر کو گلگت مناور کے مقام پر سویٹ ہوم کے یتیم بچوں نے سویٹ ہوم کے اندر سہولیات نہ ملنے پر کے کے ایچ بلاک کر کے احتجاج کیا
2 دسمبر کو گلگت کورٹ محلہ کے ٹھیکیدار آصف اقبال نے اپنی 5 سالہ بیٹی کو قتل کر کے بعد ازاں پنکھے میں لٹک کر خود بھی زندگی کا خاتمہ کردیا
3 دسمبر کو ہنزہ علی آباد کے ایک گھر گیس بھر جانے کے نتیجے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 3 سیاح مہمان جس میں 2 خواتین ایک مرد تھے بیہوش ہو گئے ہسپتال منتقل کردیا گیا
3 دسمبر کو سوست پنڈی اخروٹ لیکر جانے والا کنٹینر نگر ہرسپوداس کے مقام پر حادثے کا شکار دنیور سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور موقع پر جانبحق جبکہ ایک شخص ہنزہ گوجال سے تعلق ہے زخمی ہوگئے
4 دسمبر کو دیامر بھاشا ڈیم متاثرین نے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر ہربن کے مقام کے کے ایچ بلاک کر دیا گلگت پنڈی کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی
5 دسمبر کو گلگت پولیس نے دنیور اور گلگت کے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران کاغذات نہ رکھنے پر 30 موٹر سائیکلوں کو ضبط کر لیا
6 دسمبر کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف گلگت بسین میں عوام نے برقیات کے خلاف شدید احتجاج کیا اور گلگت غذر روڑ بلاک کر دی
7 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے ترجمان امتیاز علی تاج کو ریاستی اداروں کے جھوٹے بیانات دینے کے الزام میں گلگت سے گرفتار کرلیا گیا
7 دسمبر کو قراقرم نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین محمد جاوید کو سوست بارڈر پر تاجروں کے احتجاجی دھرنا میں ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے کے الزام میں گلگت یونیورسٹی پولیس نے گرفتار کر لیا
7 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر محترمہ مہرین عباسی کا گلگت سیکرٹریٹ تبادلہ کر کے ان کی جگہ لفٹیننٹ ریٹائرڈ خزیمہ انور کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ تعینات کر دیا گیا
8 دسمبر کو گلگت نسیم چوک میں واقع فیصل ہوٹل کے روم سے پٹن کوہستان سے تعلق رکھنے والا فرہاد نامی 20 سالہ نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا
9 دسمبر کو گانچھے براہ ہائی اسکول کے قریب 2 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک جانبحق ایک زخمی ہو گیا
9 دسمبر کو گلگت کنوداس لکڑی پل سے دریا کنارے گر کر نومل گلگت سے تعلق رکھنے والے پولیس نوجوان سید جلال الدین جانبحق ہو گئے
9 دسمبر کو دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین نے معاوضوں کی عدم ادائیگیوں پر احتجاجاً شاہراہِ قراقرم بلاک کر کے دھرنا دیا
9 دسمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈوکیٹ کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا
10 دسمبر کو سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے ترجمان امتیاز علی تاج کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت گلگت میں پیش کیا گیا
10 دسمبر کی شام دیامر بھاشا ڈیم متاثرین نے اپنا جاری دھرنا صبح دس بجے تک موخر کرتے ہوئے چلاس میں روڈ مسافروں کے لئے کھول دیا
10 دسمبر کو غذر پولیس نے یاسین سیلی ھرنگ چیک پوسٹ پر گاڑی تلاشی کے دوران لکڑی کے نیچے چھپائے گئے 1170 شراب کی بوتلیں برآمد کر لی
10 دسمبر کو دیامر بھاشا ڈیم چولہا متاثرین نے واپڈا انتظامیہ اور حکومت کو مطالبات حل کے لئے 15 یوم کی مہلت دے کر چلاس کے کے ایچ کھول دیا
11 دسمبر کو گلگت بلتستان میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا اس مناسبت سے گلگت یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام سرینا ہوٹل میں پروگرام منعقد ہوا
12 دسمبر کو غذر گیچ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت شندور روڈ بلاک ہو گیا
12 دسمبر کو گلگت جگلوٹ پولیس اور منشیات فروش کے درمیان فائرنگ کے نتیجے ایک راہگیر زخمی ہو گیا
12 دسمبر کو جوٹیال زوالفقار آباد میں شراب کے نشے میں میر عرفان شاہ نامی لڑکے نے اجمل نامی نوجوان جن کا تعلق ہنزہ سے تھا کو گولی مار کر قتل کردیا
13 دسمبر کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ فورس کمانڈر ایف سی این اے اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے داریل تانگیر کا دورہ کیا
13 دسمبر کو اینٹی کرپشن پولیس نے سابق لیگل ایڈوائزر جنگلات جی بی منیر عالم کو گرفتار کرلیا ان پر مارخور شکار سے حاصل رقم خرد برد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے
13 دسمبر کو گلگت بلتستان میں اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی 88 واں یوم ولادت کی سالگرہ منائی گئی
14 دسمبر کو گلگت بلتستان سکاؤٹس نے گلگت مناور کے مقام پر رسم نسالو جو اسے خطے کا قدیمی تہوار ہے کی تقریب منعقد کی اور نسالو کے جانور زبح کر کے دعوت پر مہمانوں کو مدعو کیا گیا
15 دسمبر کو گلگت بلتستان حکومت کا کیبنٹ اجلاس ہوا جس میں 4 نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ میں افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا
15 دسمبر کو سکردو روڈ ملوپہ پڑی کے مقام شینگوس جانے والی کار لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آکر ملبے تلے دب کر 5 افراد جانبحق ہو گئے
15 دسمبر کو غذر ہلتر یاسین کے مقام پر محبت علی شاہ کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر 1 بچی جانبحق جبکہ 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
15 دسمبر کو استور چھوگام کے مقام پر میرملک سے ضلعی ہیڈ کوارٹر آنے والی گاڑی برف پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہوئی 1 شخص جانبحق 4 زخمی ہو گئے
15 دسمبر کو بگروٹ میں رسم نسالو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو 21 دسمبر تک جاری رہے گا اس دوران ہر گھر میں نسالو کے جانور ذبح کیے جائیں گے
15 دسمبر کو گلگت سلطان آباد سے پولیس نے ایک شکاری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 بارہ بور بندوق اور دوربین برآمد کر لیا
16 دسمبر کو گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا وزیر اعلیٰ کے مراعات بل 10 کروڑ منظور کرنے پر اپوزیشن کا احتجاج
17 دسمبر کو گلگت بلتستان کے سینئر قانون دان شیر ولی ایڈوکیٹ انتقال کر گئے آبائی گاؤں یاسین غذر میں سپردِ خاک کر دیا گیا
18 دسمبر کو قراقرم نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین محمد جاوید کو ضمانت پر گلگت جیل سے باہر نکلتے ہی جوٹیال پولیس نے ایک اور کیس میں دوبارہ گرفتار کرلیا
18 دسمبر کو اینٹی کرپشن پولیس نے محکمہ مال گلگت عملے کے ساتھ ملی بھگت کے زریعے زمین نام پر کرام کے الزام میں گرفتار کر لیا
18 دسمبر کو قراقرم نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین محمد جاوید کو ضمانت پر گلگت جیل سے باہر نکلتے ہی جوٹیال پولیس نے ایک اور کیس میں دوبارہ گرفتار کرلیا
18 دسمبر کو اینٹی کرپشن پولیس نے محکمہ مال گلگت عملے کے ساتھ ملی بھگت کے زریعے زمین نام پر کرام کے الزام میں گرفتار کر لیا
18 دسمبر کو گلگت رحیم آباد کی خواتین نے محمد جاوید کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کے خلاف کے کے ایچ احتجاجاً بلاک کر دی
18 دسمبر کو چلاس یونیورسٹی طلبہ بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے
19 دسمبر کو گلگت میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کارگاہ 6 میگاواٹ بجلی گھر کا افتتاح کیا
19 دسمبر کو معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ ایک ہفتہ بیرون ملک دورے کے بعد واپس پہنچ گئے
20 دسمبر کو گلگت جگلوٹ گورو کے مقام پر 2 کاریں آپس میں ٹکرانے سے ایک شجاعت علی نامی شخص سکنہ نگر جانبحق 6 افراد زخمی ہوگئے
21 دسمبر کو گلگت بسین پائن و کھاری کی خواتین نے طویل لؤڈ شیڈنگ کے خلاف کئی گھنٹوں تک غذر روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا
21 دسمبر کو گلگت ہنزل سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما سدھیر احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
21 دسمبر کو چلاس نادرا آفس میں خود کو داریل کے باشندے ظاہر کر کے شناختی کارڈ بنوانے آنے والے 2 افغان باشندے گرفتار
21 دسمبر کو حمید اللہ رجسٹرار قراقرم یونیورسٹی کا 18 سالہ بیٹا جو جامع قراقرم کا طالب علم تھا دنیور نالے میں گر کر جانبحق ہو گئے
22 دسمبر کو گلگت سلطان آباد کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے میں 1 نوجوان شدید زخمی ہو گیا
23 دسمبر کو ہنزہ خنجراب بارڈر پر شدید برف باری کے پیش نظر گوجال انتظامیہ نے 2 ماہ کے لئے گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی
24 دسمبر کو سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ترجمان علی تاج کو انسداد دہشت عدالت 3 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
24 دسمبر کو چلاس زیرو پوائنٹ فارسٹ چیک پوسٹ پر تعمیراتی لکڑی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ملزم کو جیل بھیج دیا
25 دسمبر کو غذر کے علاقے اشکومن دوار داس میں شادی شدہ 22 سالہ عارفہ نامی لڑکی نے پہاڑ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
25 دسمبر کو ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت بھرپور انداز میں منایا گیا
25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے جنم دن کے موقع پر مسلم لیگ نون مرکزی سیکرٹریٹ کشروٹ گلگت و دیگر ضلعی سیکرٹریٹ میں سالگرہ کیک کاٹے گئے
25 دسمبر کو گلگت میں مسیح برادری نے کرسمس ڈے پر تقریبات منعقد کی اور جشن منایا گیا
26 دسمبر کو گلگت سکوار میں موٹر سائیکل کے ٹکر سے راہگیر شدید زخمی ہو گیا
26 دسمبر کو گلگت میں بچے کو اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ملزم رضوان علی ساکنہ تانگیر کو بسین پولیس نے گرفتار کرلیا
26 دسمبر کو دیامر کے علاقے ڈووشال داریل میں 2 نوجوانوں کو دشمنی کی بنا پر قتل کر دیا گیا
26 دسمبر کو گلگت بلتستان اسمبلی کا 34 واں اجلاس منعقد ہوا 18 ممبران کی غیر حاضری پر سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی
27 دسمبر کو گلگت نگرل کے مقام پر دو کاریں آپس میں ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے
27 دسمبر کو گلگت میں چیف سیکرٹری آفس کے باہر 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ریسکیو ملازمین نے دھرنا دیدیا
27 دسمبر کو گلگت کے مختلف مقامات پر روڈ پر برف جمنے سے موٹر سائیکل اور گاڑیاں پھسلنے سے 18 افراد معمولی زخمی ہوگئے
29 دسمبر کو ہنزہ التر پہاڑ سے گر کر ایک مقامی شخص شدید زخمی ہوگیا ریسکیو ٹیم اور مقامی رضاکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا
30 دسمبر کو بلتستان ڈویژن سے ریٹائرڈ ایس پی عبد الخالق اور مبشر حسن کو وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر بنایا گیا
30 دسمبر کو دنیور کے آئی یو بیرج میں تعینات پولیس اہلکار اصغر نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش دوران لڑکی کو بچاتے ہوئے وومن پولیس تھانہ گلگت کے حوالے کر دیا
30 دسمبر کو کنوداس پل کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 1 شخص شدید زخمی ہو گیا
30 دسمبر کو ہراموش جوٹیال کے مقام پر گلگت طرف آتے ہوئے مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہوئی حادثے میں 1 بچہ 2 خواتین سمیت 3 افراد جانبحق جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے
30 دسمبر کو گلگت جگلوٹ کے آصف نامی نوجوان نے اپنی بیوی کو تتہ پانی کے مقام لے جا کر قتل کر دیا پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے چلاس ہسپتال منتقل کردیا
31 دسمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت گلگت نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو سیکیورٹی اداروں و انٹلیجنس ایجنسیوں سمیت الیکشن کمیشن کے خلاف بولنے کے دائر مقدمے کی سزا سناتے ہوئے 34 سال قید قومی شناختی کارڈ منسوخ اور6 لاکھ جرمانہ عائد کر دی #

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے
Back to top button