اہم ترینموسم

گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافہ

بالائی علاقوں میں برف باری

گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ہے جمعرات کی رات سے جاری سال کی پہلی برف باری نے گلگت شہر کے نواحی علاقوں سمیت دیگر بالائی علاقوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے سرد موسم کی شدت میں اچانک اضافے سے موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے گلگت شہر کے پہاڑ برف باری سے سفید ہوچکے ہیں جبکہ ہنزہ، نگر، یاسین، بلتستان، استور اور شمشال میں پہاڑوں سمیت زمینوں پر بھی ایک فٹ تک برف پڑی ہے جس کے باعث بعض سرد اضلاع میں زمین پر برف باری کے نتیجے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھسلنے کے واقعات رونما ہوئے زرائع سے اوصاف کو معلوم ہوا کہ ہنزہ گوجال کے علاقے میں 6 گاڑیاں سوست سے گلگت کی طرف آتے ہوئے روڈ پر پھسلنے پہاڑی کناروں سے ٹکرا گئیں جبکہ پاک چین سرحد خنجراب کے قریب شدید برف باری سے کئی گھنٹوں تک شاہراہِ بندش کا شکار ہوئی بعد ازاں مشینری کے زریعے روڈ سے برف ہٹا کر گاڑیوں کے آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 دنوں بعد گلگت بلتستان میں برف باری کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button