گلگت بلتستان بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
محکمہ موسمیات کی بیشنگوئی کے مطابق 29 فروری سے 2 مارچ تک ملک بھر بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی تھی اور یہ سلسلہ گلگت بلتستان بھی پہنچا
بارشوں کے ساتھ ہی قراقرم ہائے وے ہر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہوگیے ہیں
ہزاروں مسافر جو ملک کے دیگر شہروں کی طرف جارہے تھے اور گلگت بلتستان کی طرف رخ کررہے تھے روڈ بند ہونے کی وجہ سے پھسے ہوئے ہیں ۔
اس سے قبل فروری کے اخری ہفتے میں ہونے والے بارشوں کی وجہ سے بھی قراقرم ہائے وے بند ہونے کی وجہ سے مسافر پھس گئے تھے ۔
قراقرم ہائے وے مسافروں کیلیے موت کا کنواں بن گیا ہے آئے روز لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوتے ہیں بارشوں نے ایک بار پھر مسافروں کی مشکلات بڑھا دیا ہے۔