گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرلیا
سلطانہ نے کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرایا
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما سلطانہ نے دنیا کی دوسری بلند چوٹی پر سبز ہلالی ہرچم لہرایا۔
خواتین کی پہلی مہم کی ٹیم کی بی بی سلطانہ نے K2 کا کامیابی سے سر کر کیا۔
مہم کی باقی خواتین ٹیم کے ارکان نے چڑھائی چھوڑ دی ہے اور فی الحال بیس کیمپ میں ہیں۔ ان ممبران میں لاہور سے انعم عزیر، شمشال سے شمع باقر، گلمت سے افزوم اور گھانچے سے بہنیں صدیقہ حنیف اور آمنہ حنیف شامل ہیں۔
سلطانہ کے ساتھ کوہ پیماؤں کی ٹیم میں سرباز خان، عبدالجوشی، اعجاز کریم، فریاد، شیرزاد کریم، علی محمد سرپارہ، اور محمد علی سرپارہ شامل تھے۔
فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) کے زیر اہتمام اس مہم کی قیادت سرباز خان کر رہے تھے، جنہیں عالمی سطح پر 13 آٹھ ہزار اور اضافی آکسیجن کے بغیر 11 آٹھ ہزار چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ سرباز کی K2 کی تیسری کامیاب چڑھائی تھی۔