اہم ترین
رجحان ساز

گزشتہ ماہ گلگت بلتستان کے عوام نے کیا کھویا کیا پایا؟

2024/ماہ فروری

🗓️ ماہنامہ فروری 2024🗒️
جلد نمبر -2 شمارہ نمبر 02

گزشتہ ماہ کے ان 29 دنوں ہم نے گلگت بلتستان میں کیا کھویا کیا پایا۔

✒️ رپورٹ:- کرن قاسم (جرنلسٹ)

1 فروری کو گلگت سکوار میں واقع وویمن ڈولپمنٹ آفس سے 30 لاکھ مالیت کے جدید کمپیوٹرز و دیگر سامان چوری ہو گئے جوٹیال تھانے میں رپورٹ درج کر لی گئی۔
3 فروری کو گلگت سب ڈویژن دنیور کے مقام سلطان آباد میں ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ایک راہگیر پر چڑھ جانے سے شدید زخمی ہو گئے پی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا
3 فروری کو صدر بازار گلگت کے معروف تاجر و ایڈیشنل سیکرٹری لیاقت کے والد محترم فرمان علی انتقال کر گئے
4 فروری کو لینڈ سلائیڈنگ سے کوہستان
جیجال کے مقام کے کے ایچ بلاک ہونے پر سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں
4 فروری کو چیف سیکرٹری نے جنگل کی کٹائی کے الزام میں سئی جگلوٹ جنگلات ڈیوٹی دینے والے 65 عارضی ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا
5 فروری کو دبئی میں مقیم گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر صادق محمد علی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے
5 فروری کو ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا
5 فروری کو گلگت بسین پولیس نے موٹر ساٸیکلز کی چوری میں ملوث 3 چوروں کو پکڑ کر انکے قبضے سے 5 موٹر ساٸیکلز اور لیب ٹاپ برآمد کرلی
6 فروری کو عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات کے حل کے لئے حکومت کو 3 ہفتے ڈیڈ لائن دے کر مرکزی دھرنا مؤخر کر دیا
7 فروری کو این ایل آئی مارکیٹ میں ناقص سیکورٹی انتظامات کے خلاف تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی
8 فروری کو منعقد قومی وصوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج غیر سرکاری طور آنے پر گلگت میں وفاقی پارٹیوں کے کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کے زریعے خوشی کا اظہار کیا
10 فروری کو شیخ ناصر زمانی اور شرافت الدین فریاد کو کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بنا کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
12 فروری کو گلگت ہسپتال روڈ پر واقع ایک نجی سکول عمارت آگ لگ جانے سے جل کر خاکستر ہو گئی
13 فروری کو غذر گوپس میں دیوار گرنے سے مدرسے کا ایک طالب علم دنیا سے چل بسا جبکہ دوسرا ایک طالب علم کو شدید زخمی حالت میں گلگت سیف الرحمان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
15 فروری کو گلگت کے مختلف حصوں میں خواتین و مرد بجلی لوڈ شیڈنگ کا مطالبہ لیکر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے درجن سے زائد مقامات ٹریفک کے آمدورفت کے لیے بند کر دئیے
15 فروری کو گلگت میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کشروٹ کے بچوں نے سی ایم ہاؤس کا گھیراؤ کر لیا آمدورفت رفت بند
16 فروری کو گلگت اے سی نے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانداروں کو مناور جیل بھیج دیا
16 فروری کو گلگت بلتستان حکومت نے فیض اللہ فراق کو صوبائی ترجمان مقرر کر دیا
17 فروری کو گلگت رحیم آباد کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے بجلی پولز کو شدید نقصان نلتر 18 میگاواٹ سے گلگت شہر بجلی کی فراہمی منقطع ہو کر رہ گئی
17 فروری کو اسلام آباد سنگجانی ٹاؤن میں سنٹرل پریس کلب گلگت کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے میڈیا ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ اور میر محفل سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب تھے
18 فروری کو گلگت بلتستان میں 10 سیکریٹریوں کے تبادلے کردئے گئے
18 فروری کو عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان دو حصوں میں تقسیم ہو گئی
ایک کمیٹی کے چیئرمین فدا حسین اور دوسری کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈوکیٹ ہونگے
18 فروری کو شاہراہ قراقرم اچھار نالہ کوہستان میں لینڈ سلاٸیڈنگ کے نتیجے گلگت اور پنڈی کے درمیان ہر قسم ٹریفک کا آمدورفت مکمل بند ہو گیا ہے
19 فروری کو گلگت سکردو روڈ چھینگس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک دونوں اطراف ٹریفک پھنس گئے ۔
19 فروری کو گلگت کنوداس مرکز کے قریب دریا سے ایک نامعلوم شخص کی نعش نکال کر شناخت کے لئے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا
19 فروری کو سکردو باغیچہ کے مقام پر کار لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آگئی سلائیڈنگ کے علامات ظاہر ہوتے ہی سوار کار سے اتر کر محفوظ جگہ منتقل ہوئے تھے۔
19 فروری کو گلگت بارگو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت غذر روڈ بلاک ہو گیا ۔
19 فروری کو گلگت بلتستان میں زلزلہ آیا زلزلے کی شدت ری ایکٹر سکیل پر پر 5.2 ریکارڈ کی گئی, زلزلے کا مرکز گلگت سے جنوب کی جانب 68 کلومیٹر دور ننگاپربت سے متصل تھا۔ زلزلہ رات نو بجکر پانچ منٹ پر آیا
20 فروری کو گلگت جگلوٹ سئی ڈموٹ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ایکسٸن عبدالوحید خاور انتقال کر گئے
20 فروری کو گلگت سٹی ہسپتال میں غریب و مستحق مریضوں کیلئے مختص ادویات فنڈز خرد برد کرنے کے الزام میں سٹور کیپر ندیم اور میڈیسن سپلائر کامل جان کو اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کر لیا
21 فروری کو احتساب عدالت گلگت نے سبسڈی گندم گھپلوں میں ملوث ہونے پر شفاء فلور ملز کے ملازمین کو جیل بھجوا دیا
21 فروری کو گلگت پنڈی روڈ شاہراہِ قراقرم جو سلائیڈنگ باعث درجن سے زائد مقامات پر تین دن سے بلاک تھا کھلنے کے بعد پھر سلائیڈنگ سے بلاک ہو گیا
21 فروری کو گلگت بلتستان احتساب عدالت نے سٹی ہسپتال گلگت ادویات فنڈز کرپشن کے الزامات میں گرفتار 2 ملزمان کو 29 فروری تک جسمانی ریمانڈ جاری کر دیا
21 فروری کو نگر سے تعلق رکھنے والے عارف حسین ولد امیر حمزہ جن کو الیکشن کے دوران نامعلوم گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے گزشتہ روز اسلام آباد ہسپتال میں چل بسے آبائی گاؤں سکندر آباد نگر میں سپردِ خاک کر دیا گیا
22 فروری کو گلگت بلتستان اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے نگر تیس بیڈ ہسپتال ٹینڈر گھپلے میں گرفتار غلام مرتضی کی ضمانت درخواست خارج کر دی
22 فروری کو لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک شاہراہ قراقرم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا
23 فروری کو گھانچے غواڑی ڈیری فارم کے مقام پر سوزکی موڑ کاٹتے ہوئے دریائے برد ہو گئی ڈرائیور جانبحق ہو گیا نعش دریا سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔
23 فروری کو اینٹی کرپشن پولیس نے گلگت ہسپتال کے سرکاری سٹور سے ادویات مارکیٹ میں فروخت کرنے کے جرم میں سٹور انچارج نظام الدین اور پرائیوٹ میڈیکل سٹور کے مالک بمعہ اس کا ملازم کو حراست میں لے لیا
24 فروری کو شاہراہ قراقرم ہوڈور کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خطرناک تصادم کے نتیجے موٹر سائیکل سوار جن کا تعلق داریل سے بتایا گیا جانبحق ہوئے
24 فروری کو گلگت بلتستان اینٹی کرپشن پولیس نے سٹی ہسپتال ادویات گھپلہ کیس میں گرفتار ملزمان سے 1 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے کے ادویات پرائیویٹ میڑیکل سٹورز سے برآمد کر لیا
24 فروری کو چلاس تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم بلاک ہونے سے سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں ۔
24 فروری کو ضلع دیامر کے دو تحصیلوں میں مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق ہوئے پہلا واقعہ چلاس میں پیش آیا اویس نامی شخص گولی کا نشانہ بنا دوسرا واقعہ داریل یشوٹ میں پیش آیا جہاں رحمت عالم کو قتل کیا گیا چوتھا واقعہ داریل پھوگچ میں رونما ہوا جہاں بشارت نواز ولد کامران کو قتل کیا گیا چوتھا واقعہ داریل سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوا
25 فروری کو یاسین تھوئی غذر سے تعلق رکھنے والے ریٹائر پروفیسر راجہ صفدر علی خان انتقال کرگئے
25 فروری کو دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی شب برات شایان شان طریقے سے منائی گئی اس موقع پر پہاڑوں پر چراغاں بھی کیا
25 فروری کو تتا پانی میں لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک شاہراہ قراقرم کو عارضی طور پھنسی ہوئی گاڑیوں اور مسافروں کے لئے کھول دی گئی
25 فروری کو گلگت جوتل کے مقام دو موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا
26 فروری کو گلگت سونیکوٹ میں پستول صفائی کے دوران گولی چل جانے سے شہر کی معروف شخصیت توقیر رمضان جانبحق ہو گئے
26 فروری کو رکن جی بی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلبر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
27 فروری کو گلگت اوشکھنداس سے تعلق رکھنے والے محکمہ پولیس جی بی سے ریٹائرڈ ڈی ایس پی علی ہور انتقال کر گئے
27 فروری کو گلگت سیف الرحمان ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے رشتہ داروں نے ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی بند ہونے پر ریور ویو روڈ بلاک کر کے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا
27 فروری کو گلگت بلتستان کے معروف شینا شاعر غلام عباس المعروف (ڈاکٹر) صابر مجینی محلہ گلگت والے انتقال کر گئے
27 فروری کو گلگت جگلوٹ ڈموٹ کے پہاڑ میں امریکی شہری نے 171000 ڈالر قیمت ادا کر کے مارخور کا شکار کیا
28 فروری کو گاہکوچ سیشن کورٹ جج امیر حمزہ نے گوپس بازار میں اسلام الدین قتل نامی شخص کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم سردار ایوب کو سزائے موت کی سزا سنا دی
29 فروری کو گلگت بلتستان کے اعلیٰ گریڈ میں خدمات انجام دینے والے 8 انتظامی افسران کے تبادلے کر دئیے گئے #

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button