گلگت (بیورو چیف) گلگت سب ڈویژن دنیور میں گاڑی ٹکر سے 3 افراد زخمی ہوگئے علاقے کے لوگوں نے مشتعل ہو کر دنیور سے گلگت جانے والی شاہراہِ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کر دیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دنیور عوام اس وقت مشتعل ہوگئے جب دنیور سے گلگت شہر کو ملانے والی شاہراہِ میون گالی کے مقام پر ایک تیز رفتار گاڑی نے 3 مقامی افراد کو ٹکر مار کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ہو گئے اور ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کی یہ خبر سنتے ہی آس پاس سے میون گالی دنیور کے عوام اکھٹے ہونا شروع ہو گئے اور دنیور گلگت روڈ میون گالی سیکشن میں رکاوٹ کھڑی کر کے احتجاجی دھرنا دے کر کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رکھا گیا اور اس دوران عوام علاقہ کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ جب تک میون گالی کے مقام انتظامیہ اسپیڈ بریکر نہیں بناتی تب تک سڑک بند رہے گی انھوں نے کہا کہ مذکورہ جگہ اس سے قبل جب مختلف اوقات 7 کے قریب ٹریفک حادثات رونما ہوئے تو باقاعدہ وفد و تحریری شکل میں انتظامیہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ میون گالی شاہراہِ جو اترائی سے گزر کر رہی ہے گاڑیوں کی رفتار نہایت ہی تیز رفتاری میں ہوتی جس کی وجہ سے محلے کے لوگوں اور اسکول کے بچوں کو سڑک عبور کرنے میں نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے بلکہ متعدد افراد ایک کنارے سے دوسرے کنارے جانے دوران حادثوں کے زد میں آگئے ہیں اور زخمی ہوئے لہذا اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہِ میں 5 سے 8 کے درمیان اسپیڈ بریکر بنائے جائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانیں محفوظ رہ سکے جس کے بعد انتطامیہ نے عوامی استدعا پر عمل کر کے متعلقہ ادارے کو باقاعدہ اسپیڈ بریکر لگانے کے تحریری احکامات جاری کرنے کے باوجود متعلقہ زمہ داران اس پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آج حادثے میں 3 افراد گاڑی کے سامنے آکر زخمی ہونے کا حادثہ پیش آیا جبکہ روڈ مسلسل کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند ہونے سے مسافروں کو سچ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے احتجاجی مظاہرے میں آکر وعدہ کیا کہ مجھے صرف 2 دن کا موقع دیا جائے اسپیڈ بریکر بنائیں جائنگے جس پر عوام نے روڈ سے رکاوٹیں ہٹاکر شاہراہِ کو دو دن کے مہلت پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے