اہم ترین

کیڈٹ کالج سکردو کی 19 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر خان مہمان خصوصی

نہوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کیڈٹ کالج سکردو کے 19 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اس پروقار تعلیمی ادارے میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونا میرے لئے باعث افتخارہے، اس ادارے کا شمار ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے، مجھے قوی امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ تعلیمی میدان میں اس کالج کی کارکردگی مثالی ہے اور کیڈٹس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اوربحیثیت قوم ہمیں اسی طرح کے جذبے کی اشد ضرورت ہے۔ کالج انتظامیہ، اساتذہ کرام ا ور تمام کیڈٹس کو اور پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آپ کے بچوں نے 5سال اس کالج میں کامیابی سے گزارے اور آج عملی زندگی میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ میری دعا ہے کہ ان طلبہ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ملے اور یہ کالج مزید ترقی کی منزلیں طے کرے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ کالج کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اسی لئے ہم نے کالج کی گرانٹ کو 20 کروڑ کردیا ہے۔ کالج کیلئے تین کروڑ روپے کی مالیت کا سولر سسٹم بھی منظورکیا ہے۔ کالج میں کلاسز کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے 12 مزید نئی کلاسزکی جلد از جلد تعمیر کی منظوری دی ہے۔ کالج میں پینے کے صاف پانی کیلئے دو کروڑ روپے بورنگ کیلئے منظور کئے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کیلئے کچورا سے ڈائریکٹ لائن کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ کالج کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کریں گے جس میں 120 کمپیوٹرز فراہم کئے جائیں گے۔ کالج میں لیبارٹریز بلاک بنایا جائے گا جس میں تمام لیبارٹریز کا قیام جدید تعلیمی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔ میرا وعدہ ہے کہ ہم اپنے اس عظیم ادارے کوعظیم تر بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے

 

 

 

 

 

 

 

والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button