تعلیم

کیڈٹ کالج سکردو میں بیسوں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد*

فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی شرکت

 

*کیڈٹ کالج سکردو میں بیسوں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد*

سکردو کیڈٹ کالج جن کا نعرہ ہے ” *ہم بہترین سے آگے ہیں* نے اپنی بیسویں پاسینگ آؤٹ پریڈ کی تقریب اپنے روایتی انداز میں پرجوش طریقے سے منعقد کی

پریڈ کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی تھے

کمانڈر ایف سی این اے نے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج سکردو، معیارِ تعلیم اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے
انہوں نے کیڈٹس کو کہا ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ صرف تعلیم پر رکھیں

کیڈٹ کالج سکردو 1996 سے قیادت اور تعلیمی معیار میں بہترین خدمات انجام دے رہا ہے اور علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم ادارہ تصور کیا جاتا ہے

کیڈٹ کالج سکردو کا مشن، نظم و ضبط اور ترقی کو فروغ دینا اور گلگت بلتستان کے کیڈٹس کو قومی معیار پر لانا ہے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے
Back to top button