گلگت (کرن قاسم) جی بی پولیس نے ایک ماہ کے دوران جوٹیال تھانہ حدود سے چوری شدہ 80 لاکھ مالیت کے سامان کی ریکوری اور 14 عدد جدید اسلحہ سمیت 25 عدد چوری کے موٹر سائیکلیں 2 کلو سے زائد چرس و آئس برآمد کر لیا ہے اس حوالے سے ایس پی غلام رسول نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے کہا کہ عوام کا تعاون رہا تو پولیس کی جو ایک ماہ کی کارکردگی ہے وہ 10 دنوں میں سامنے آئے گی انھوں نے کہا کہ اکثر گھروں کی چوریوں میں کم عمر بچے پائے جاتے ہیں جن پر فوری طور شک نہیں کیا جاسکتا ان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے پولیس کو بہت محنت کرنی پڑتی اور مختلف زاویوں سے خفیہ تحقیقات و ان بچوں کی روز مرہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے پڑتی ہے تب جا کر پولیس کو کامیابی حاصل ہوتی انھوں نے کہا کہ ان معاملات میں اکثر والدین اپنے بچوں کی طرف سے صفائیاں پیش کرنے لگتے ہیں والدین کو چاہیئے کہ وہ اس معاملے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس طرح بچے آئندہ چوریوں کی طرف گامزن نہ ہو پائے انھوں نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو جوٹیال تھانہ پولیس کارکردگی کے حوالے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جوٹیال تھانہ حدود میں 80 لاکھ مالیت کے چوری شدہ سامان جس میں سونے کے زیورات سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں کی ریکوری کر کے ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ایک ماہ کے دوران پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 عدد مختلف اقسام غیر قانونی جدید اسلحہ اور 25 عدد چوری کے موٹر سائیکلیں سمیت 2 کلو سے زائد منشیات چرس و آئس کو برآمد کیا ہے اور ملزمان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 25 عدد موٹر سائیکلوں میں سے 14 عدد موٹر سائیکلوں کو کورٹ سے ریلیز کرانے پر مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے اسی طرح ایک ماہ کے اندر چوری شدہ 3 مویشیوں کو بھی ملزمان سے برآمد کر مالک تک پہنچا دیا گیا جبکہ جوٹیال تھانہ حدود میں بعض جگہوں سے ٹرانسفارمر چوری ہوئے تھے ان ملزمان کو بھی حراست میں لے کر چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ آئی جی پی اور ایس ایس پی کی خصوصی ہدایت ہے کہ علاقے کو منشیات سے پاک ماحول دینے میں تمام پولیس تھانے کردار ادا کر جس کی روشنی میں جوٹیال تھانہ پولیس نے منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کر رکھا ہے متعدد منشیات ڈیلروں کو چرس و آئس سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اسی طرح سوسائٹی کے اندر ان سرگرمیوں میں مصروف افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مسلسل جاری ہے بہت جلد علاقہ منشیات و جرائم سے پاک کر دیا جائے گا