اہم ترین

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کرغستان میں طلبہ کی مدد کیلیے مراسلہ

طلبہ مدد کے منتظر

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہدیات پر سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ عثمان احمد نے وفاقی وزارت خارجہ کو کرغستان سے گلگت بلتستان کے طالب علموں کی فوری مدد کیلئے خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔ بشکیک میں حالیہ تشدد کے واقعات کی وجہ سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کثیر تعداد اس وقت مدد کیلئے منتظر ہیں۔ حالیہ فسادات کے واقعات کی وجہ سے کرغستان میں زیر تعلیم طالب علموں کے والدین اور خاندان بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ لہٰذا ان طالب علموں کی فوری مدد اور بحفاظت انخلاء کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا جائے۔ مراسلے میں کرغستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالب علموں کے مکمل تفصیلاب بھی فراہم کئے گئے ہیں تاکہ امداد کی فراہمی اور انخلاء میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button