اہم ترین
رجحان ساز

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات

وفاقی حکومت گلگت بلتستان سے بھر پور تعاون کرے گی

  • وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت انجینر امیر مقام سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر زراعت گلگت بلتستان انجینر محمد انور بھی وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ تھے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے انجینر امیر مقام کو وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کا تذکرہ کیا اور چیدہ چیدہ امور پر گفتگو کی ، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے دیامر بھاشہ ڈیم کی واٹر یوزر چارجز ، فیڈرل فنانس کمیشن میں گلگت بلتستان کی حصہ داری ، گندم سبسڈی کا مستقل حل، گلگت بلتستان کو سیاسی اصلاحات دینے سمیت بابوسر ٹنل کی بروقت تعمیر اور چار نئے اضلاع کے اعلان پر عملدرآمد کی بات کی ، دوران گفتگو فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت گلگت بلتستان کیلئے ضروری میگا منصوبوں کی تعمیر سمیت ادھورے منصوبوں کی تکمیل پر بھی زور دیا گیا ، دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے ماندہ ایشوز کو بروقت حل کرنے پر بھی اتفاق ہوا ، وفاقی وزیر نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف امور پر کئی گئی گفتگو کو انتہائی مناسب قرار دیتے ہوئے گزشتہ دنوں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ہونے والے اجلاس اور اسکے بعد گلگت بلتستان کے امور پر بننے والی کمیٹی کی روشنی میں مذکورہ امور پر عملی جامہ پہنانے کا عزم بھی کیا ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی طرف سے پیش کئے گئے گلگت بلتستان کے تمام امور پر وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں عملدرآمد کیا جائے گا ، وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان ہمارے لئے بہت اہم اور ہمارے دل کے قریب ہے ، ہم گلگت بلتستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ، وہاں کے لوگوں کی طرز زندگی بدلنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس معاملے میں ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کے ہاتھ مظبوط کریں گے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وزیر زراعت انجینر محمد انور کی خصوصی دعوت پر وفاقی وزیر نے جلد گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرنے کا وعدہ کیا

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button