حادثات اور اموات

وزیر اعلیٰ کا دورہ استور

کوسٹر حادثے میں جابحق لواحقین سے تعزیت کرینگے۔

گلگت (کرن قاسم) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج تھلیچی پل کوسٹر حادثے میں جانبحق افراد کے سوگوار خاندان سے تعزیت کرنے استور جائیں گے واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق وہ ہنزہ خنجراب اور گوجال کے دو روزہ دورے پر تھے انھوں نے ہفتے کی رات اپنا دورہ ہنزہ مکمل کرنے کے فوراً بعد جمعہ کے روز پریشنگ استور سوگوار خاندان سے ملنے کا شیڈول جاری کیا ہے جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ اپنے وزراء مشیران و خصوصی معاونین اور دیگر نمائندوں سمیت استور پہنچیں گے جہاں وہ تھلیچی کوسٹر حادثے میں ایک ہی خاندان کے بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہونے والوں کے اہل خانہ سے مل کر لواحقین سے اظہار تعزیت وہمدردی اور فاتحہ خوانی کریں گے توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھلیچی پل حادثے میں جانبحق ہونے والے استور پریشنگ کی سوگوار فیملی سے اظہار ہمدردی و مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ملاقات کے دوران لواحقین کو صوبائی حکومت کی طرف سے بھرپور مالی تعاون بلخصوص مستقبل میں مرحومین کے بچوں کو بہتر تعلیم و علاجِ معالجہ کے حوالے سے حکومتی سطح بھرپور تعاون کی امید رکھی جا رہی ہے یقیناً وزیر اعلیٰ اس حوالے سے اپنا بھرپور تعاون کا اظہار کریں گے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے
Back to top button