Uncategorized

وزیراعلی گلگت بلتستان نلتر 16 میگاواٹ کا دورہ

وزیراعلی نے آخر کار نلتر پاور پراچیکٹ کا دورہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نلتر 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری برقیات او ر پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گلگت میں عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ 30 اکتوبر کی ٹائم لائن کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کریں۔ منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور ٹھیکیداروں کو پابند کیا جائے کہ مختلف شفٹ میں اس منصوبے پر کام کرے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت کیلئے بجلی کی فراہمی نلتر سے ہورہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کو سفارش کی جائے گی کہ مستقبل میں واپڈا کے ذریعے پاور پروجیکٹس کیلئے ریزوائر تعمیر کیاجائے تاکہ بلاتعطل پاور پروجیکٹس کو پانی کی فراہمی ممکن ہو۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری برقیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے 18 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی ٹینک کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ کو چھلمس داس میں دریائی کٹاؤ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے سیکریٹری برقیات اور کمشنر گلگت ڈویژن نے بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے حوالے سے مستقل حل نکالنے کیلئے محکمہ تعمیرات،جی بی ڈی ایم اے کو ہدایت کی جائے گی کہ جامہ سفارشات تیار کریں۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button