Uncategorized

نیٹکو بس سروس اب چائنا تاشقرغن بھی جائے گی

خوشخبری

گلگت: 12 سال بعد گلگت سے کاشغر تک ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) بس سروس بحال کر دی گئی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے گلگت میں نیٹکو کے نئے ٹرمینل پر منعقدہ تقریب میں اس بس سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے گلگت شہر میں اربن پاسپورٹ سروس کا بھی افتتاح کیا۔

تقریب کے دوران نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر عزیز احمد جمالی اور صوبائی سیکرٹری خزانہ نے وزیر اعلی کو نیٹکو کی کارکردگی اور بس سروس کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ 2010 میں سانحہ عطاآباد کے بعد ضلع ہنزہ میں شاہراہ قراقرم کا ایک بڑا حصہ زیر آب آنے سے گلگت سے کاشغر تک بس سروس معطل ہوگئی تھی۔

عزیز احمد جمالی نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے چین کے لیے اس بس سروس کی بحالی ممکن ہوئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button