کھیل اور ثقافت

نگر میں بین الاضلاعی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

والی بال ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شامل

گلگت (بیورو رپورٹ) نگر میں بین الاضلاعی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا جس میں خطہ بھر کی والی بال ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا نگر میں منعقد یہ والی بال ٹورنامنٹ فائیو سٹار ٹریڈنگ کمپنی کے تعاون سے بین الاضلاعی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ہے اس حوالے سے جمعرات کے روز شہید ارشاد حسین والی بال اسٹیڈیم نلت نگر میں افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کا انعقاد کیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نگر کیپٹن ریٹائرڈ عطاء الرحمن جبکہ میر محفل فائیو سٹار ٹریڈنگ کمپنی کے چیف ایکزیکٹیو ممتاز کاروباری شخصیت زوار اسماعیل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نگر کیپٹن ریٹائرڈ عطاء الرحمن نے کہا کہ نگر کی تعمیر و ترقی کے لئے نگر کے عوام پارٹی مفادات اور زاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرے اس موقع پر تقریب کے میر محفل فائیو سٹار ٹریڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور ممتاز کاروباری شخصیت زوار محمد اسماعیل نے اپنے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نگر کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے ہم نے اس والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے اس ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 12 روز تک جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے علاقے میں امن و سیاحت کو فروغ ملے گا بعد ازاں سمائر نگر اور بڈلس نگر کے مابین ابتدائی والی بال میچ کھیلا گیا جس میں سمائر کی ٹیم نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے میچ جیت لیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نگر میر محفل زوار اسماعیل، اسسٹنٹ کمشنر نگر نیلم علی کے علاؤہ سینکڑوں شائقین گراؤنڈ میں موجود تھے افتتاحی تقریب کے دوران ٹورنامنٹ منتظمین نگر نے معزز مہمانوں کو روایتی ٹوپیاں جبکہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر نگر نیلم علی کو علاقائی شال پہنائی ۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button