خصوصی خبر

نقاب پوش نقدی اور موبائل لے کر فرار

دیامر بھاشا ڈیم کے حدود میں ڈیکٹی کی واردات

گلگت (بیورو چیف) شاہراہِ قراقرم دیامر حدود میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے ڈیم پروجیکٹ ڈیوٹی پر مامور گاڑی کو روک کر اسلحہ کے زور نقدی رقم و ایک عدد آئی فون موبائل سیٹ چھین کر فرار ہوگئے اتوار کے روز چلاس کے کے ایچ پولیس سٹیشن کے قریب پیش آنے والی اس ڈکیتی واردات حوالے سے ڈرائیور گاڑی کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی صبح ڈیوٹی پر ساڑھے 5 بجے کے قریب تھور سے چلاس کی طرف جا رہا تھا جونہی گیچے کے مقام پر پہنچا تو موڑ کاٹتے ہوئے روڑ میں پتھر ڈال کر رکاوٹیں کھڑی کی جا چکی تھی اس صورتحال کو مشکوک دیکھ کر جب گاڑی موڑنے لگا تو اس اثنا میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی اور بندوق کی گولی دروازے پر لگ گئی جبکہ دوسری جانب سے چند نقاب پوش افراد اسلحہ سمیت گاڑی کی طرف آگئے اور اسلحہ کے زور موبائل فون و نقدی رقم لیکر پہاڑ جانب نکل کر روپوش ہو گئے جس کی رپورٹ حدود تھانے میں درج کروا دی گئی ہے جبکہ چلاس کے حدود میں پیش آنے والی اس تشویشناک صورتحال کے بعد دیامر کی سیاسی و عوامی حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چلاس ایس ایس پی چلاس اس واقعے کا نوٹس لیں اور شاہراہِ قراقرم کو عام سفری افراد و سیاحوں کے لئے محفوظ بنایا جائے چند افراد کی ان نا مناسب سرگرمیوں کی وجہ سے پورے دیامر عوام کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button