گلگت (کرن قاسم) میجر (ر) رضوان اللہ بیگ انتقال کر گئے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میجر (ر) رضوان اللہ بیگ ہمایون بیگ کے بیٹے اور شاہد اللہ بیگ کے بھائی تھے وہ صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات سبطین احمد، وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکریٹری عثمان احمد اور سیشن جج منہاج کے ماموں تھے مرحوم کی عمر 73 سال تھی وہ ہفتے کی شام حرکت قلب بند ہونے کے سبب اسلام آباد میں وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ان کی وفات کی خبر پورے گلگت بلتستان میں غم کی صورت آگ کی طرح پھیل گئی مرحوم کی زندگی میں ان کا کردار نہ صرف ایک محنتی افسر کے طور پر قابل ذکر رہتا تھا بلکہ وہ اپنے خاندان اور کمیونٹی کے لیے بھی ایک قابل احترام شخصیت تھے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ و معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے میجر (ر) رضوان اللہ بیگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میجر ریٹائرڈ رضوان اللہ بیگ ایک عظیم انسان تھے جنھوں نے ہمیشہ سے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے حوالے سے بہترین مشوروں سے نوازتے رہے ہیں ان کے جانے بعد آج گلگت بلتستان ایک عظیم انسان سے ویران ہو چکا ہے میں واضح رہے کہ مرحوم کی جسد خاکی خطے میں پہنچنے کے بعد ان کے آبائی علاقہ ہنزہ کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔