اہم ترین

ملبے سے مزدور کو زندہ نکال لیا گیا

ہنزہ گنش میں کام کے دوران مزدور ملبے تلے دب گیا تھا

گلگت (بیورو چیف) ہنزہ میں ملبے تلے دب جانے والے بلتستان کے مزدور کو مقامی رضاکاروں نے ملبے سے زندہ نکال لیا اس موقع پر مقامی نوجوانوں کی اس انسانیت کو داد دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہنزہ میں کام کے دوران ملبے تلے دب جانے والے مزدور کو ہنزہ کے نوجوانوں نے فوری امدادی کارروائیوں کے ذریعے ملبے سے زندہ حالت نکالنے پر نہ صرف نوجوانوں کی کاوشیں اور انسانی ہمدردیاں شاباش کے ہیں بلکہ ان کے کارناموں کو سنہرے حروف لکھے جائیں گے انھوں نے ہنزہ کے نوجوانوں کی اس انسانی ہمدردی کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ گنش کے نوجوانوں نے اپنی جان کا پرواہ کئے بغیر بلتستان سے تعلق رکھنے والے غریب مزدور کو سانحہ کے فوراً بعد بڑی محنت سے زندہ باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا آگر ملبے سے مزدو کو نکالنے کے لئے متعلقہ اداروں کے آپریشنل ٹیم کا انتظار کیا جاتا تو آج اس غریب کی زندگی خطرے میں تھی لیکن ہنزہ کے بہادر نوجوانوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کا ایک مثال قائم کردی ہے انھوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی سرکاری سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ ان بہادر نوجوانوں کے اندر مزید انسانی ہمدردی کے جذبات پیدا ہو سکے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button