اہم ترین
رجحان ساز

ملازمتوں کے مواقع

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے خط لکھ ڈالا

گلگت(کرن قاسم )صوبائی حکومت کی طرف سے وزیراعلی نے گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں کئی عرصے سے پڑی خالی اسامیوں پر فوری بھرتیوں کے لئے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو امتحانی اور انتخابی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تحری خط میں کہ میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کے مختلف محکموں کے 1061 خالی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ساتھ ہی گلگت بلتستان میں بے روزگاری کی شرح میں مذید اضافہ ہورہا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں لٹریسی ریٹ ملک کے دیگر علاقوں سے زیادہ ہے لیکن یہاں پرائیویٹ سیکٹر اور کاروباری مواقع نہ ہونے کی وجہ سے بیروزگاری عروج پر ہے اور اکثر پڑھے لکھے افراد سرکاری ملازمت کےلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں جو کہ ادارہ پر اعتماد کا ایک مظہر بھی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کے پاس وسائل کی کمی اور مالی سطح پر وسائل نہ ہونے بے روزگار نوجوانوں کو روزگاری کے مواقع فراہم کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور اس علاوہ گلگت بلتستان حکومت کے چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وقتا فوقتا مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کےلئے ریکوزیشن ایف پی ایس سی کو بھیج دی گئی ہیں جن کی مجموعی تعداد 1061 بنتی ہے۔ لہٰذا مذکورہ آسامیوں پر جلد از جلد امتحانی اور انتخابی عمل شروع کیا جائے گا تو گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کم ہوجائیں گے اور حکومتی نظم و نسق کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے گی اس حوالے سے وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو تحریری طور پر خط ارسال کردی ہے واضح رہے کہ تحری خط میں گلگت بلتستان محکمہ تعلیم،جی جی سروس ٹربیونل،محکمہ ,محکمہ معدنیات،محکمہ زراعت،سمیت دیگر محکمہ جات کے 1061 خالی اسامیاں موجود ہونے کی نشاندہی کی گئ ہے جن پر امتحانی اور انتخابی عمل ہونا باقی ہے اور گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے ہزاروں نوجوان بھرتیوں کے منتظر ہیں۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button