متاثرین ائیرپورٹ گلگت کا مسلہ جلد حل کرینگے
متاثرین ائیرپورٹ گلگت کے وفد کا وزیر اعلیٰ سے ملاقات
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت ایئرپورٹ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ متاثرین کے جائز مطالبات کو حل کرنے کیلئے وفاقی سطح پر کمیٹی قائم ہوئی ہے۔ جلد کمیٹی سے بھی ملاقات کرکے حقائق بتائیں گے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے دور میں ہی گلگت ایئرپورٹ متاثرین کا مسئلہ احسن طریقے سے حل ہو۔ بحیثیت وزیر اعلیٰ میں پورے گلگت بلتستان کا نمائندہ ہوں۔ اس موقع پر گلگت ایئرپورٹ متاثرین کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گلگت بلتستان کا حقیقی نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا اور اپنی باتوں کو سچ کر دکھایا۔ وفاقی سطح پر کمیٹی ہمارے مسئلے کے حل کیلئے قائم کی گئی ہے۔ آپ پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے ہمارے مسئلے کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ماضی میں کسی بھی وزیر اعلیٰ یا وزیر نے ہمارے اس اہم مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ آپ نے بغیر کسی مفاد کے جس طرح ہمارا مسئلہ حل کیا ہے ہمیں آپ پر فخر ہے۔ ہماری نسلیں آپ کیلئے دعاگو ہوں گی۔