گلگت ( کرن قاسم ) گلگت بلتستان کی تاریخ میں طاہرہ یعسوب نے پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ہونے کا اعزاز حاصل کیا خاتون پولیس افسر طاہرہ یعسوب کو ان کے بہترین خدمات و نمایاں کارکردگی کے مد میں جمعہ کے روز گلگت بلتستان پولیس ٹریننگ کالج میں منعقدہ پولیس کی پاسنگ آؤٹ پروقار تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان و وزیر نسواں دلشاد بانو نے باقاعدہ طاہرہ یعسوب کو اے آئی جی کا رینگ لگا کر انھیں گلگت بلتستان کی پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ہونے کا اعزاز دیا خاتون پولیس افسر طاہرہ یعسوب نے اے آئی جی پولیس کا رینگ حاصل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محکمہ پولیس کے اندر ہر پوسٹ کی زمہ داریوں کو نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیتے ہوئی اس مقام تک آ پہنچی ہوں میں نے محکمہ کی طرف سے مختلف دی ہوئی زمہ داریاں ہمیشہ سے ایمانداری کے ساتھ نبھایا ہے جب زمہ داریوں میں نیت صاف ہو تو آگے معاشرہ اور نظام خود بہ خود صاف ہو جاتا ہے طاہرہ یعسوب نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شروع سے اب تک محکمہ پولیس کے اندر ہر پوسٹ پر ترقی کے دوران گلگت بلتستان کی پہلی خاتون پولیس افسر ہونے کا اعزاز ملتا رہا ہے