سید سہیل عباس کو وزارت اعلی کا جھانسہ دیا گیا ہے۔ ایمان شاہ
معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کی اہم پریس کانفرنس
گلگت ( کرن قاسم ) پاکستان تحریک انصاف نے سید سہیل عباس شاہ کو وزارت اعلیٰ کا جھانسہ دے کر گمراہ کیا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سید سہیل عباس پر بہت اعتماد کرتے تھے نہ جانے پی ٹی آئی نے ان کو کونسا ایسا سبز باغ دکھایا جس سے متاثر ہو وہاں چلے گئے عوامی ایکشن کمیٹی احسان گروپ کے رہنماؤں نے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں کریڈٹ لینے کے لئے سہیل عباس کی وزارت سے استعفی کا رُخ کہیں اور موڑنے کی کوشش کی جبکہ ایسا نہیں ہے ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات ایمان شاہ نے ہفتے کے روز سنٹرل پریس کلب گلگت میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے اندر کی بات اشارتاً بتاتے ہوئے کہا کہ سہیل عباس کی طرح اسمبلی کے 3 مزید بندے ایسے بھی ہیں جو پی ٹی ائی میں شامل ہونے یا نہ ہونے کی سوچ میں مبتلا پائے جا رہے ہیں اور باقاعدہ اس پارٹی کے قائدین سے خفیہ رابطوں میں ہیں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پر یہ الزام غلط ہے کہ سہیل عباس سے ان کی وزارت اٹھا کر کسی دوسری حمایتی جماعت کے رکن اسمبلی کو سونپا جانا تھا جس کی وجہ سے انھوں نے وزارت سے استعفی دی ہے سہیل عباس نے ظاہر ہے وزارت چھوڑ دی ہے تو لازمی طور صوبائی حکومت نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے معاملات چلانے کسی نہ کسی کو تو وزارت دینی ہے پیر تک اس کا بھی نوٹیفکیشن جاری ہو گا لیکن اس کا رشتہ سہیل عباس سے آٹھا کر دینی کی بات میں کوئی سچائی نہیں تھی
انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کا جو نشہ ہے وہ عجیب قسم کا ہے وہاں پر عوام کے بجائے ممبران اور کارکنوں کو نوازا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں خود کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جانا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ادوار میں عوامی مفادات کا کوئی کام نظر نہیں آتا انھوں نے کہا کہ ان کا ذہن تبدیل کرنے خراب کرنے پی ٹی ائی کا ایک سچ نما جھوٹ بولنے والا بندہ پیچھے بیٹھے یہ سازشیں کر رہا ہے یہ بندہ جھوٹ بولنے میں اتنی مہارت رکھتا ہے کہ ان کی جھوٹ کا پتہ 6 ماہ بعد لگتا ہے ابھی حال ہی میں ایک جھوٹے بندے کی جانب سے ایک اور جھوٹ گردش کر رہی ہے مئی کے آخر تک عمران خان جیل سے نکل کر ملکی حکومت سنھبال رہے ہیں انھوں نے کہا کہ وہ بندہ کتنا جھوٹ بول رہا ہے جبکہ عمران خان کے اوپر اتنے بڑے بڑے کیسز ہیں وہ جیل چھوٹ کر باہر کیسے آسکتا ہے انھوں نے خالد خورشید کا نام لیکر کہا کہ وہ آج کل گلگت بلتستان میں ڈھنڈورا پیٹنے لگے ہیں کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بن رہا ہے جس کے بعد گلگت بلتستان کی کیبنٹ بحال ہو گی فلاں ہوگی کرتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرنے کی سرگرمیوں میں مصروف اپنی کھوئی ہوئی سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے گلگت بلتستان میں 2 گروپ ہے ایک احسان گروپ ہے جو مختلف طریقوں سے عوامی ایشوز کے بہانے عوام کا ذہن جلسہ جلوس اور ہڑتال و احتجاجوں کی طرف دھکیل کر پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت کبھی بھی ان سازشوں کی لپیٹ میں نہیں آئے گی جو کشمیر یہاں پر کشمیری ایکشن کمیٹی جیسا کردار ادا کر کے سرکار کے ساتھ عوام کو لڑانے کی سرگرمیوں میں
بھیپایا جائے گا اسے ہر گز نہیں بخشا جائے گا ۔