سلائی کڑھائی کی تربیت دینے والی محنتی خاتون
چھ ہزار خواتین کو تربیت دے چکی ہوں ۔گل بوتیک کی
ہنزہ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی گل بوتیک دو ہزار بارہ سے ریاض روڈ جوٹیال میں سلائی کڑھائی کی تربیت دے رہی ہے گل بوتیک کا کہنا تھا شادی کے بعد ان کی مالی حالت بہتر نہیں تھی ۔ شوہر محنت مزدوری کرتے تھے مگر گزر بسر مشکل سے ہورہی تھی کاڈو سے سلائی کڑھائی کی تربیت لے لیا تھا پھر گھر سے ہی سلائی کڑھائی کا کام شروع کیا کپڑے سلائی کرتی تھی لوگ میرا کام پسند کرتے تھے اور یوں آہستہ آہستہ کام میں تیزی آگئی اور میں مجھ سے آس ہاس کی خواتین سلائی کڑھائی کی تربیت لینے آتی تھی یوں میں نے چھ ہزار جواں سالہ لڑکیوں سمیت خواتین کو تربیت دی اج وہی خواتین اپنے لئے دکانیں کھول کر روزگار کے قابل بن گئی ہے اور اللّٰہ مے میری بھی مدد کی میرے بچے اج اعلی تعلیم سے فارغ ہوکر یورپ میں موجود ہے اور میری بیٹی بھی اعلی تعلیم حاصل کر رہی ہے گل کا کہنا تھا محنت میں برکت ہے محنت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔