گلگت ( کرن قاسم ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات کے شرمناک نتائج آنے پر نوٹس لے لیا محکمہ تعلیم کے ناقص کارکردگی میں ملوث اہلکاروں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ثبوت ملنے پر ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز سکولز ایجوکیشن کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلعی کمیشنرز ڈی سیز اور محکمہ تعلیم کے تمام اعلیٰ زمہ داران ڈائریکٹرز و ضلعی ڈائریکٹرز سمیت سیکریٹری تعلیم شریک تھے انھوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خراب کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیمات گلگت بلتستان کو ہدایت کی وہ بنیادی ادارہ جاتی ساختی مسائل کو فوری طور پر حل کرے جبکہ اس سے قبل اجلاس میں سکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نے چیف سکریٹری کو فیڈرل بورڈ سکولز کے خراب نتائج کی وجوہات بیان کئے اور اس کو بہتری کی طرف لانے متعلق چند تجاویز پیش کئے گئے تھے جس کے بعد چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے محکمہ تعلیمات گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ وہ احتساب کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ پیش رفت رپورٹ پیش کیا کریں اس موقع پر چیف سیکرٹری نے بچوں کی تعلیم کو بہتر بنانے اور اساتزہ کی کمی دور کرنے کے ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے فوری طور 1000 نئے اساتذہ کی بھرتیوں کا مرحلہ تیز کرنے پر زور دیا اجلاس میں انھوں نے خطے کی ترقی کے لئے معیاری تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سختی سے ہدایات جاری کی کہ سکول اور انتظامیہ سطح پر خراب کارکردگی کے زمہ دار اہلکاروں کی فوری طور نشاندھی کر کے رپورٹ دیں تاکہ ان سے خراب کارکردگی کے وجوہات متعلق پوچھا جا سکے اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرسکیں انھوں نے بچوں کے تعلیمی مسائل دور کرنے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے زمہ داروں سے کہا کہ امتحانی فرائض سے متعلق مسائل کو فوری حل کرنے نصابی کتب اور تعلیمی مواد کی طلبہ و طالبات کو بروقت فراہمی کو یقینی بنائے جائیں۔