خصوصی خبر
رجحان ساز

سات کروڑ کے6 لاکھ پھلدار درخت عوام کو مفت فراہم کیئے جائیں گے

شجر کاری مہم کا آغاز

گلگت ( کرن قاسم ) اس سال گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں محکمہ زراعت کے پلیٹ فارم سے 7 لاکھ 66 ہزار 526 عدد پھلدار پودے کسانوں میں مفت تقسیم کئیے جائیں گے جس پر صوبائی حکومت ساڑھے 7 کروڑ سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق خطے کے دسویں اضلاع میں موجود کسانوں کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2024 شجر کاری مہم منصوبے کو یقینی بنانے محکمہ ہذا کو تقریباً 766526 تعداد پھلدار پودوں کی ضرورت سامنے آئی جس کے بعد گلگت بلتستان کے مقامی نرسریوں میں موجود پھلدار پودوں کی تعداد معلوم کی گئی تو مقامی نرسریوں میں دستیاب 166526 کا فگر سامنے آگیا جبکہ کسانوں کی ضرورت اس سے پوری نہیں ہو سکتی تھی محکمہ کو کسانوں کی ضرورت تعداد پوری کرنے 600000 پودوں کو ملک کے دیگر نرسریوں سے منگوانے ٹھیکہ داروں کا سہارا لینا پڑا انھوں نے بتایا کہ 6 لاکھ تعداد پھلدار پودے ملک کے مختلف نرسریوں سے منگوانے کیلئے اس پر محمکہ زراعت کی طرف سے خریداری پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے اسی طرح ٹرانسپورٹیشن شامل کر کے فی پودہ 125 روپے کا محکمہ کو پڑا جس میں خوبانی ، سیب، چیری ، جاپانی پھل، انگور، بادام ، آلو بخارہ ، آڑو ، ناشپاتی، شہتوت ، انجیر ، اخروٹ اور زیتون وغیرہ کے دیگر پھلدار پودے شامل ہیں انھوں نے پودوں کی تعداد تقسیم کاری کے حوالے سے بتایا کہ
گلگت ڈویژن کے چاروں اضلاع ہنزہ نگر گلگت اور غذر کے کسانوں کے لئے 240000 پودوں کا بندوست کیا گیا ہے جس میں مقامی نرسریوں سے 72000 ملک کے دیگر نرسریوں سے 168000 پودے منگولیا ہے جبکہ بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع شگر، کھرمنگ، سکردو اور گانچھے کے کسانوں کے لئے 205000 پودوں کا بندوست کیا گیا ہے جس میں مقامی نرسریوں سے 61500 ملک کے دیگر نرسریوں سے 143500 پودے منگولیا ہے اسی طرح
دیامر ڈویژن کے دو اضلاع استور اور دیامر کے کسانوں کے لئے 155000 پودوں کا بندوست کیا گیا ہے جس میں مقامی نرسریوں سے 46500 ملک کے دیگر نرسریوں سے 108500 پودے منگولیا گیا ہے محکمہ زراعت گلگت بلتستان نے خطے کے 10 اضلاع کے کسانوں کیلئے ٹوٹل 7 لاکھ 66 ہزار 526 عدد پھلدار پودوں کو سال 2024 کی شجر کاری منصوبے میں رکھا گیا ہے جن کو ضلعی سطح کسانوں میں کچھ اس طرح کی تعداد تقسیم کی جائے گی
ضلع گلگت کے کسانوں میں 95 ہزار پھلدار پودے ضلع غذر کے کسانوں میں 65 ہزار پھلدار پودے ضلع نگر کے کسانوں میں 40 ہزار پھلدار پودے جبکہ ضلع ہنزہ کے کسانوں میں 40 ہزار پھلدار پودے اسی طرح
ضلع سکردو کے کسانوں میں 80 ہزار ضلع شگر کے کسانوں میں 45 ہزار ضلع کھرمنگ کے کسانوں میں 35 ہزار اور ضلع گانچھے کے کسانوں میں 45 ہزار جبکہ ضلع دیامر کے کسانوں میں 1 لاکھ 20 ہزار ضلع استور کے کسانوں میں 35 ہزار پھلدار پودے تقسیم کئے جائیں گے محکمہ زراعت کے اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے لاکھوں کسانوں کو اپنے آمدن میں اضافہ کرنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ثابت گا ۔جی

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button