زمینوں پر قبضے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کی اہم پریس کانفرنس
گلگت ( کرن قاسم ) جمعرات کے روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ و ترجمان صوبائی حکومت فیض اللّہ فراق نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض افراد اپنے مخصوص عزائم کو لیکر گلگت بلتستان اور عوام کے مفاد میں اٹھائے جانے والے فیصلے کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں گلگت بلتستان میں موجو سرکاری ریسٹ ہاوسیز پر سالانہ منٹینسس کے نام پر کروڑوں روپے خرچ ہورہے تھے اور کوئی فائدہ بھی نہیں پارہا تھا ایسے میں سابق حکومت کے دور میں اخراجات کو کم کرنے اور صوبائی حکومت کے آمدن میں اضافے کے لئے ان ریسٹ ہاؤسز کو 30 سالوں کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ ہوا تاکہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار علاقے میں سرمایہ کاری کر سکے انہوں نے کہا کہ ریسٹ ہاوسز صرف گلگت بلتستان حکومت نے نہیں خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی دیدیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی حقوق کی تحفط پر یقین رکھتی ہے اور اس معاملے میں حاجی گلبر حکومت کوئی کمپرومائز نہیں کرے
گی۔