اہم ترین

رمضان سستا بازار ووڑ گیا

ضلعی انتظامیہ کی ناکامی

گلگت ( کرن قاسم ) مقامی انتظامیہ کی تعاون سے گلگت شہر میں لگائے گئے سستا بازار میں ملنے والی آلو ٹماٹر اور پیاز و سواچل شاہ تک محدود ہو کر رہ گیا ہے عوام کو بنیادی ضروریات کی دیگر اشیاء سستا بازار سے دستیاب نہیں جس کی وجہ سے عوام کو رمضان مبارک میں ڈلڈا چاول اور بیسن دیسی گھی کھجور ، مصالحہ جات سمیت دیگر اشیاء خریدنے کے لئے عام دکانوں کی طرف رخ کرنا پڑ رہا ہے جہاں تاجر مجبور روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کم گنجائش والے روزہ داروں کو سستا بازار میں سبزی فروٹ کے علاؤہ روز مرہ استعمال کے دیگر ضروری اشیاء بھی رکھی جائے تاکہ عوام سرکاری نرخوں کے مطابق سودا سلف حاصل کر سکے جبکہ بعض عوامی حلقوں کی طرف سے یہ بھی شکایت ہے کہ سستا بازار سے ملنے والی اشیاء کی نرخ نامے عام ریڑھی پر رکھے گئے سبزی فروٹ و دیگر اشیاء سے زیادہ مقرر کی گئی ہے روزہ داروں کو کم نرخوں پر اشیاء خریدنے افطاری کے بعد گھڑی باغ اور اتحاد چوک و این ایل آئی چوک میں لگائے گئے ریڑھیوں کی طرف رخ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دن کے اوقات شہر میں انتظامیہ کی جانب سے ان ریڑھیوں کو شاہراہوں اور چوراہوں پر کھڑے رکھتے ہوئے ہجوم بنانے پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے ریڑھی تاجر کم نرخوں پر عوام کو شام افطاری کے بعد اشیاء فراہم کرنے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے ان تمام ریڑھی بانوں کو ایک سستا بازار کے طور دن کے اوقات گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر کے گراؤنڈ لوگوں کو اشیاء فراہم کرنے کی اجازت دے تاکہ روزہ داروں کو ریڑھیوں سے سستے داموں اشیاء خریدنے شام کو واپس بازار کی طرف رخ کرنا نہ پڑے ۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button