Uncategorized

دنیور میں پانی کی قلت

عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

دنیور میں پانی کا بحران، عوام ٹینکرز خریدنے پر مجبور

گزشتہ پانچ دنوں سے دنیور میں پانی کی شدید قلت نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق علاقے میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے پانی کے ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ نہ صرف گھریلو کام کاج متاثر ہو رہے ہیں بلکہ پینے کے صاف پانی تک بھی رسائی ممکن نہیں رہی۔ عوام نے شکایت کی کہ، “پانی کے ٹینکر خریدنا ہمارے بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی متبادل انتظام یا وضاحت نہیں دی جا رہی۔”

دنیور کے عوام نے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ پانی کی فراہمی بحال کی جا سکے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچا جا سکے۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button