تعلیمگلگت بلتستان
رجحان ساز

جدید دور میں ٹینٹ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور جوٹیال گلگت کے طالبات

طالبات تعلیمی سہولیات سے محروم کیوں

ایکیسویں صدی اور ٹینٹ میں کلاسسز طالبات کبھی ٹھنڈ سے اور کبھی گرمی سے نڈھال
جٹیال گرلز ہائی سکول کے بچے اس جدید دور میں بھی ٹینٹ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں بچوں نے ویمن ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ گرمیوں کے موسم میں گرمی کی وجہ سے ٹینٹ میں سانس بند ہوتا زیادہ گرمی ٹینٹ گرم رہتا پڑھائی نہیں ہوتی دھیان پڑھائی کا گرمی کی طرف جاتا ہے جس سے تعلیم متاثر ہوتی ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں سردیاں اگئی تو سردیوں میں ٹھنڈ کی وجہ سے ٹینٹ میں بہت ٹھنڈ ہوتی سے پڑھائی نہیں ہوتی ۔

جٹیال گلگت شہر میں ہی موجود ہے اور شہر کے اندرونی گورنمنٹ سکولوں کی صورتحال ہی خراب ہے تو  دور دراز سکولوں کی حالت زار کیسی ہوگی ؟

متعلقہ محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ سکول میں بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک کلاس میں بچوں کی تعداد بہت زیادہ اور بچوں پر خاص کر مختلف ایکٹویٹیز کے دوران ٹیچر بھی پچھلی نشتوں تک پہنچ نہیں پاتی اور سائنس اور آرٹس کے طلبہ کو بھی ایک ساتھ بٹھا کر ہی پڑھایا جاتا بچوں کو باہر بھی بٹھا کر نہیں پڑھایا جاسکتایہ کہنا ہے اساتذہ کا بھی۔

سابق چیف سکریٹری کی تعلیم دوست اقدامات کوسراہا گیا مگر گلگت شہر کے اندر ہی تعلیمی اداروں میں کلاس رومز کی کمی کی وجہ سے طالبات کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button