گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان انتظامیہ نے عوامی مفاد میں ہنگامی بنیادوں پر 7 سکریٹریز کو ادھر ادھر کر دیا اس حوالے سے جمعرات کے روز صوبائی سیکرٹریٹ گلگت سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آصف اللہ خان (OMS/BS-20) جو ایس اینڈ جی اے ڈی میں تعیناتی کے منتظر تھے کو انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں فوری طور پر تبدیل کر کے سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ فدا حسین (OMS/BS-19) جو ایس اینڈ جی اے ڈی میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کو فوری طور پر تبدیل کر کے چیئرمین، چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) گلگت بلتستان کے طور پر ان کی اپنی تنخواہ اور سکیل (او پی ایس) پر تعینات کیا گیا ہے اسی طرح انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں سردار اسد ہارون (PAS/BS-19) جو ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کے طور پر تعینات تھے کو فوری طور پر تبدیل کر کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے جبکہ سکیل (OPS) انتظامی بنیادوں پر اور عوامی مفاد میں۔ تاہم وہ موجودہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے پر کام کریں گے اور وہ فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے جب تک کہ وہ باقاعدہ عہدے پر تعینات نہ ہوتے اسی طرح دلدار احمد ملک (DMS/BS-19) جو سیکرٹری محکمہ صحت گلگت بلتستان کے طور پر تعینات تھے کو فوری طور پر تبادلہ کر کے انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں محکمہ جیل خانہ جات گلگت بلتستان کے انسپکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ عباس علی (DMS/BS-19) جو ایس اینڈ جی اے ڈی میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کو فوری طور پر تبادلہ کر کے انتظامی بنیادوں پر اور عوامی مفاد میں ممبر بورڈ آف ریونیو، گلگت بلتستان کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اسی طرح سادات علی چنگیزی (DMS/BS-17) جو اسسٹنٹ کمشنر روندو کے طور پر تعینات تھے کو فوری طور پر تبدیل کر کے انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں اسسٹنٹ کمشنر، گوجال تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد حسین بٹ (DMS/BS-17) جو کہ اسسٹنٹ کمشنر ٹو کمشنر بلتستان ڈویژن سکردو کے طور پر تعینات تھے کو فوری طور پر تبدیل کر کے انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں اسسٹنٹ کمشنر روندو سکردو تعینات کیا گیا ہے۔