- گلگت شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کشروٹ کی خواتین روڈ پر نکل آئی 24 گھنٹوں میں صرف 45 منٹ کی بجلی نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے خواتین کے ساتھ بچے بھی روڈ پر نکلے ۔
- کلمہ چوک،ریور ویو روڈ بھی بند کرکے مرد و خواتین بچے سڑکوں پر نکل کر احتجاج حکومت ،انتظامیہ،اور محکمہ برقیات کی نااہلی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرہ بازی کی
- خواتین کا کہنا تھا کہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے بچوں کے سکولوں کے یونیفارم نہ ہی استری ہوتے نہ کپڑے دھلتے ہیں ایک گھنٹہ بجلی میں نہ موبائل چارج ہوتا نہ ہی گھر کے کام کاج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خواتین بے بس ہوکر اپنے بچوں سمیت روڈ پر نکلی ہیں انکا مزید .کہنا ہے کہ نماز کے اوقات میں یہاں روڈ پر ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں ارہی مہنگائی نے ایک طرف جینا محال کردیا ہے اور پوری سردیاں اندھیرے میں گزار دیا مگر بجلی نہیں آئی بچوں کے اسکول کھل گئے ہیں کپڑے تک استری کرنے کیلیے بجلی اتی نہیں سخت پریشانی میں روڈ پر نکلے ہیں حکومت سے گزارش ہے کہ وہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے