گلگت (بیورو چیف) گلگت میں قتل و خودکشی کا دلخراش واقعہ باپ نے اپنی معصوم بچی کو قتل کر کے خود پھنکے میں لٹک کر خودکشی کر لی یہ دردناک واقعہ پیر کے روز گلگت شہر کے وسط پل روڑ واقع کوٹ محلہ میں پیش آیا جہاں پر گزشتہ روز سہہ پہر کے وقت معروف نوجوان ٹھیکیدار آصف اقبال نے اپنے گھر کے اندر اپنی لاڈلی معصوم بیٹی کو قتل کر کے بعد ازاں کمرے کے پنکھے میں لٹک کر خود بھی اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا یہ خبر سنتے ہی کوٹ محلہ کے لوگ جو اڑوس پڑوس رشتہ داری میں رہائش پذیر تھے جمع ہو گئے اور دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے باپ بیٹی دونوں کی موت موقع پر ہی واقع ہونے کی تصدیق کردی اس دلخراش واقعہ کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکے خاندانی زرائع کے مطابق ٹھیکیدار آصف اقبال مالی پوزیشن میں بھی اچھا خاصا مضبوط تھے اور اپنی 5 سالہ لاڈلی معصوم بچی سے بہت پیار کرتے تھے سانحہ کا اس طرح رونما ہونا سمجھ سے بالاتر ہے نہ گھر میں کھانے پینے کی کمی اور نہ ہی دماغی توازن کی کوئی شکایت تھی اس کے باوجود اس طرح کا دردناک واقعہ کا اچانک پیش آنا پورے خاندان میں حیرت پائی جا رہی ہے تاہم اس واقع کی پولیس تحقیقات میں مصروف ہے خود کشی و قتل کے اصل وجوہات آئندہ ایک دو روز میں سامنے آئیں گے۔