گلگت ( کرن قاسم ) گولڈن پیک کی چوٹی تک پہنچنے زندگی اور موت کے درمیان لمحوں کا یہ ایک مشکل ترین سفر تھا جسے اس دھرتی کے بیٹے نے سر کر کے نہ صرف خطے کا نام روشن کیا بلکہ پاکستانی پرچم لہرا کر ملکی عوام و اپنی فوج کا سر فخر سے بلند کیا ہے جس پر دھرتی کے فرزند فرید حسین کے بلند حوصلوں اور محبتوں کو سلام پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے رحیم آباد گلگت کے مقام پر گولڈن پیک سر کرنے والے فرید حسین کے اعزاز میں رکھی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گولڈن پیک کی بلندی 7 ہزار 27 فٹ ہے آج تک مقامی سطح پر کسی نے اس چوٹی کو سر نہیں کیا تھا اس کا اعزاز گلگت حلقہ نمبر 3 میں واقع وادی رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے اس فرزند نے حاصل کی ہے جوکہ پورے ملک و خطہ گلگت بلتستان کے لئے یہ ایک خوشی کا تاریخی لمحہ ہے انھوں نے کہا کہ چوٹی سر کرنے کا مشن کسی خزانہ تک رسائی حاصل کرنا کا مقصد نہیں بلند سے بلند چوٹی سر کرنے کا مقصد وہاں پہنچ کر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کرنا ہوتا ہے فرید حسین نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دشوار گزار برفانی سلسلوں سے ہوتے ہوئے اپنے مشن میں کامیاب ہوئے اور درمیان میں موسمی اثرات کے باعث انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن زخمی حالت کے باوجود بھی اس دھرتی کے فرزند نے اپنے ملک و فوج کو سلام پیش کرنے کی خاطر مشن کو جاری رکھا متعدد بار واپسی کے لئے ان سے رابطے کئے گئے تو انھوں نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم گولڈن پیک کی چوٹی پر لہرائے بغیر واپسی سے انکار کیا جو کہ فرید حسین کی یہ ایک دیرینہ خواہش تھی کہ اللہ نے پوری کردی ایمان شاہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ سے ایسے افراد جو فرید حسین کی طرح تاریخی چوٹیوں کو سر کرنے اور ملک و قوم سے کا سر فخر سے بلند رکھنے جیسے مشن کا جزبہ رکھتے ہیں بھرپور ساتھ دی ہے جب کوئی چوٹیوں پر پھنس جاتا بزریعے ہیلی کاپٹر اسے پاک فوج ریسکیو کر لیتی ہے انھوں نے کہا کہ فرید حسین جب گولڈن پیک سر کرنے کے مشن پر نکلنے لگے تو پاک فوج نے بھرپور ساتھ دی انھوں نے کہا کہ ایسے جزبات رکھنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ٹورازم ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر اداروں کی طرف سے بھی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کے حوصلے مزید بلند ہو سکے ایمان شاہ نے کہا کہ خطے میں مزید فرید حسین جیسے قابل فخر فرزندان کو پیدا کرنے کے صوبائی حکومت اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ بھرپور توجہ دے گی دراصل اس شعبے میں جزبہ و شوق رکھنے والے نوجوانوں کو مشن پر نکلنے کے لئے سپانسر کی ضرورت ہوتی اس کے بغیر مشن میں مالی مشکلات کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ آئندہ صوبائی حکومت ایسے نوجوانوں کے لئے خصوصی طور توجہ دے گی تاکہ مقامی نوجوان خطے کی چوٹیوں کے علاؤہ بیرون ملکوں میں واقع بلند ترین چوٹیاں سر کر کے ملک کا نام روشن کر سکے۔نہ