اہم ترین

ایگزیکٹو انجینئر واٹر اینڈ پاور نگر عامر شہزاد کا دورہ دہتر پاؤر ہاؤس

چیف انجینئر سرکل انجینئر حامد حسین بھی ہمراہ تھے

گلگت (بیورو چیف) نگر دہتر 2 میگاواٹ پن بجلی گھر سے عوام کو بجلی کی فراہمی میں بہتری لائی جا رہی ہے گزشتہ روز چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور گلگت ریجن فیاض عالم و گلگت سرکل کے سپرنٹینڈنٹ انجینئر واٹر اینڈ پاور حامد حسین نے باقاعدہ 2 میگاواٹ دہتر پن بجلی گھر کا دورہ کیا اس موقع پر ایکزیکٹیو انجنئیر واٹر اینڈ پاور نگر ڈویژن عامر شہزاد نے دہتر 2 میگاواٹ پاؤر ہاؤس سے بجلی کی فراہمی صورتحال متعلق بریفنگ دی اور ایکزیکٹیو انجنئیر عامر شہزاد نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ درمیان میں جب نگر دہتر پاؤر ہاؤس بوجہ پاؤر چینل مرمتی کام متاثر تھا تو اس دوران عوام کو تھوڑا بہت بجلی بندش کی وجہ سے پریشانی اٹھانی پڑی لیکن جب سے دہتر 2 میگاواٹ مرمتی کام کے بعد فحال ہوا تب سے عوام کو شیڈول کے مطابق بہترین طور بجلی فراہم کی جا رہی ہے انھوں نے اس میں مزید بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی بریفنگ کے بعد چیف انجینئر گلگت ریجن اور سپرنٹینڈنٹ انجینئر گلگت سرکل نے ایکزیکٹیو انجنئیر واٹر اینڈ پاور نگر ڈویژن عامر شہزاد کے ہمراہ باقاعدہ 2 میگاواٹ پن بجلی گھر کا دورہ کیا اور تمام پہلوؤں میں آپریشنل سہولت کا مشاہدہ کرتے ہوئے افسران اپریٹو سسٹم کے انتظام سے مطمئن ہو کر ان کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا اور دہتر 2 میگاواٹ سمیت ضلع نگر کے اندر موجود دیگر پن بجلی گھروں سے بھی اس طرح عوام کو بجلی کی فراہمی میں اپنے خدمات جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا گیا۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button