گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان میں گزشتہ سال 365 دنوں کے دوران 491 مختلف واقعات رونما ہوئے اس دوران 314 افراد ہم سے بچھڑ گئے اور 644 افراد مختلف حادثوں میں زخمی ہوئے جبکہ اس دوران 19 افراد کو قتل کیا گیا اور 32 افراد خود کشی کے ذریعے دنیا سے رخصت ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے اندر مجموعی طور پر 491 مختلف واقعات کے دوران جنوری کے مہینے مجموعی طور 12 واقعات پیش آئے جس دوران 11 افراد مختلف حادثوں میں جانبحق اور 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ فروری کے 7 مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق 6 زخمی ہوئے اسی طرح مارچ میں 13 مختلف واقعات دوران 11 افراد جانبحق اور 13 زخمی ہوئے ان میں 2 افراد نے خود کشی کر لی ہے جبکہ اپریل کے مہینے 23 مختلف حادثوں دوران 16 افراد جانبحق اور 49 زخمی ہوئے ان میں 2 افراد نے خود کشی جبکہ 1 کو قتل کیا گیا اسی طرح مئی کے مہینے 26 مختلف واقعات کے دوران 42 افراد جانبحق اور 56 زخمی ہوگئے ان میں 4 افراد نے خود کشی اور 1 کو قتل کیا گیا جون کے مہینے 132 مختلف حادثات دوران 31 افراد جانبحق جبکہ 100 افراد زخمی ہوگئے ان میں 4 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ جولائی میں 74 مختلف واقعات دوران 49 افراد جانبحق اور 123 افراد زخمی ہوگئے ان میں 8 افراد کو قتل جبکہ 7 افراد نے خود کشی کر لی ہے اسی طرح اگست کے مہینے 59 مختلف واقعات رونما ہوئے جس دوران 48 افراد جانبحق اور 52 زخمی ہوئے ان میں 10 افراد نے خود کشی جبکہ 2 کو قتل کیا گیا ہے ستمبر کے مہینے 28 مختلف واقعات پیش آئے جس دوران 17 افراد جانبحق اور 43 زخمی ہوئے جبکہ اکتوبر کے مہینے 61 مختلف حادثات رونما ہوئے جس دوران 26 افراد جانبحق اور 112 افراد زخمی ہوگئے ان میں 3 افراد نے خود کشی اور 1 کو قتل کیا گیا اسی طرح نومبر کے مہینے 21 مختلف واقعات دوران 40 افراد جانبحق اور 34 زخمی ہوگئے ان میں 1 نے خود کشی کر لی ہے جبکہ دسمبر کے مہینے 35 مختلف حادثوں میں 21 افراد جانبحق اور 43 افراد زخمی ہوئے ان میں 3 افراد نے خود کشی جبکہ 2 افراد کو قتل کیا گیا۔کہ