*اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے سٹی ہاسپٹل LP میڈیسن خرد برد کیس میں سابقہ ایم ایس احمد حسن کو گرفتار کر لیا ۔*
سابقہ ایم ایس احمد حسن نے سپیشل کورٹ سے گرفتاری کے خلاف ضمانت لی تھی جس کو بعد میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی پروسیکیوشن ونگ نے چیف کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
آج چیف کورٹ نے سپیشل کورٹ کے فیصلے کو کلعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا.
اینٹی کرپشن پولیس نے چیف کورٹ احاطہ عدالت کے باہر سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے