خصوصی خبر

اسلامی تحریک پاکستان حکومت گلگت بلتستان میں شامل

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس

  1. گلگت ( کرن قاسم ) اسلامی تحریک پاکستان صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ شامل ہو گئی اس بات کا اعلان انھوں نے ہفتے کے روز اولڈ سی ایم سکریٹریٹ میں وزیراعلی کی طرف سے رکھی گئی ایک شمولیتی بریس کانفرنس جس میں صوبائی وزراء بھی شریک تھے کے دوران کیا گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما شیخ مرزا علی و ان کے ہمراہ جماعت کے دیگر رہنمائوں کی طرف سے حاجی گلبر حکومت میں شمولیت کے اعلان بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شیخ مرزا علی و دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان ہماری صوبائی حکومت میں شامل ہونے کا اعلان یہ کوئی معمولی اعلان نہیں گلگت بلتستان میں امن کے لئے یہ ایک بہت بڑا اعلان ہے انھوں نے کہا کہ میں نے ایوان اعلیٰ بننے کا جو حلف اٹھایا تھا اس دوران اپنی تقریر میں خطے کے اندر امن کے لئے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا جو آج اسلامی تحریک پاکستان کی ہماری حکومت میں شمولیت سے مکمل ہوگیا انھوں نے کہا کہ شیخ مرزا علی نے اسلامی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہمارے ساتھ ماضی میں شامل نہ ہوتے ہوئے بھی علاقے کی مفاد کے لئے حکومت کے ساتھ دیا گندم کے مسلے پر حالات کشیدگی کی طرف جا رہے تھے انھوں نے حکومت کے ساتھ دی اور مسلہ پر امن طریقے سے حل ہو گیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کی طرف سے چند مطالبات ہیں جس میں پہلے نمبر پر ان کا گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے لئے وفاقی حکومت سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ تھا جو کہ گزشتہ دنوں کی ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان و صدر پاکستان سے اس حوالے باقاعدہ ہماری ایک طویل نشست بھی ہو چکی ہے گلگت بلتستان کو بہت جلد آئینی صوبہ کی دائرے میں شامل کیا جائے اور ان کے دیگر ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے چند مطالبات ہیں نگر کے اندر ضلعی سطح پر ان منصوبوں پر کام کرنے کی کوشش کی جائے گی اگر ضلعی فنڈ سے ان منصوبوں کا آغاز نہیں کیا جا سکا تو حکومت ان منصوبوں کو صوبائی سطح پر کرنے کی کوشش کرے گی انھوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کا ایک اور دیرینہ مطالبہ زمینوں کے معاوضوں کا تھا جو پچھلے دنوں کابینہ اجلاس میں باقاعدہ منظوری دے چکے ہیں
    انھوں نے کہا کہ اب اسلامی تحریک حکومت کا حصہ بن چکی ہے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ملکر وہاں کے عوامی مسائل دور کرنے بھرپور کردار ادا کریں گے۔نہ

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button