آغا خان فاؤنڈیشن اور جی آئی زیڈ گلگت بلتستان اورچترال میں تین کلائمیٹ سمارٹ پراجیکٹس کومدد فراہم کرینگے
موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کو کیسے کم کیا جائے
آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان اور جی آئی زیڈ گلگت بلتستان اورچترال میں تین کلائمیٹ سمارٹ پراجیکٹس کومدد فراہم کرینگے
اسلام آباد: آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان اور جرمن سوسائٹی فار انٹرنیشنل کوآپریشن (GIZ) ریجنل کلائمیٹ اسمارٹ بزنس چیلنج فیسلٹی ((CSBCF) کے تحت گلگت بلتستان اورچترال کے لئے تین منتخب پراجیکٹس کو مدد فراہم کرینگے۔
اس پروگرام کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے دباؤ کو کم کرنا اور ہدف ممالک میں پائیدار کاروباری طرز عمل کو فروغ دینا ہے، جس میں زراعت اور پانی کے تعلق پر توجہ دی جائے گی۔ جدید اور ماحول دوست کاروباری پراجیکٹس کی حمایت کرتے ہوئے یہ پروگرام اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کا بھی مقصد رکھتا ہے۔
منتخب پاکستانی کمپنیاں اے کے آر ایس پی کے تعاون سےچترال خیبر پختونخوا میں ماحول دوست زعفران اور ﮔﹹﻠﻘﻨﺪ ﮔﹹﻼﺏ کے فصل کو متعارف کرانے اور فروغ دینے، صارف دوست کاربن کریڈٹ ایپلیکیشن اور ڈیجیٹل ٹریڈنگ پلیٹ فارم تیار کرنے اور نافذ کرنے، اور گلگت بلتستان میں موبائل سولر پمپوں کا استعمال کرکے بنجر زمینوں کو سبز چراگاہوں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔
یہ پروگرام نہ صرف مالی معاونت فراہم کرے گا بلکہ منتخب پراجیکٹس کو ماحول اور معیشت دوست کاروباری ماڈلز تیار کرنے اور نافذ کرنے کے لئے تکنیکی مدد اور رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔
افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسراختر اقبال نے کہ یہ منصوبہ مالیاتی طور پر پائیدار موسمیاتی سہولت کو فروغ دینے، آگاہی دینے اور پاکستان اور وسیع وسطی و جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی پر تخلیقی کام کو بڑھانے کا سبب بنے گا۔