اہم ترین

آسان قسطوں پر عوام کو لون ملے گا

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت اخوت فاؤنڈیشن کے ذریعے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے دورانئے کو مزید پانچ سال تک توسیع دی جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے یوتھ خصوصاً پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، اس منصوبے میں خصوصی افراد کو بھی ترجیح دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جن اضلاع میں ابھی تک وزیر اعلیٰ خود روزگار منصوبے کے دفاتر موجود نہیں ہیں فوری طور پر ان اضلاع میں دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری یوتھ افیئرز اور اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او کے مابین معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت آئندہ پانچ سال تک وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرضے اخوت فاؤنڈیشن کے ذریعے دیئے جائیں گے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button