اہم ترین

آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان افتتاحی تقریب میں شریک ت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نادرا کے تعاون سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں قائم آئی ٹی لیب کے افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کیلئے آئی ٹی لیب کا قیام معاون ثابت ہوگا۔ نئے نظام کے تحت کوئی بھی ووٹر اپنے حق رائے دہی سے محروم نہیں ہوگا۔ ووٹرز کی رہنمائی اور شفاف الیکٹرول ووٹر لسٹوں کی تیاری ممکن ہوگی۔ گلگت بلتستان کے رہائشیوں کے علاوہ عارضی پتہ پر ووٹ کاسٹ کرنے کو روکا جاسکے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے ذریعے عوام کے بنیادی مسائل ان کے دہلیز پر حل کئے جاسکیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ 25 سال بعد ڈی لمٹیشن کا عمل شروع ہورہا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے دور حکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو جس کیلئے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کیساتھ ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں قائم انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کا افتتاح کیا۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر جنرل نادرا نے وزیر اعلیٰ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی ٹی لیب کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ وزیر اعلیٰ نے الیکشن کمیشن اور نادرا کی اس بہترین کاوش کو سراہا اور ووٹرز کی آسانی اور سہولیات بہم پہنچانے کیلئے لیب کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان،چیف سکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا سمیت تمام معزز مہمانوں کا انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کے افتتاحی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کے قیام کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ اس لیب کے قیام سے صاف شفاف اور غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کریں گے، جو ہمارے آنے والے صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں جمہوری عمل کو مضبوط اور مستحکم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابی فہرستوں کی ڈیجیٹیلائزیشن کا آغاز 2013ء سے نادرا کی معاونت سے شروع کیا۔اس پورے عمل میں نادرا نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی ہر طرح سے معاونت کی، جس کا نتیجہ آج ہم سب کے سامنے موجود ہے۔ان۔کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سوفٹ وئیر نادرا کی مدد تیار سے کیا گیا ہے وہ گلگت بلتستان کے ووٹرز کی آسانی کے لئے کیا گیا ہے تا کہ وہ الیکشن میں بھر پور حصہ لے سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نادرا کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ ان کی کاوشوں سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طرز پر انتخابی فہرستوں کی تیاری کر رہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ میں چیف سکریٹری گلگت بلتستان کا بھی بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے بروقت ہر طرح کی معاونت کی اور اس بات پر بھی یقین رکھتا ہوں کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی صوبائی حکومت اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔جی

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button